شیموگہ:۔سڑکوں پرجابجا گندگی پھیلانے اور جگہ جگہ کوڑ اکرکٹ جمع کرنےوالے دکانداروں کے خلاف آج کارپوریشن کے اہلکاروں نے کارروائی کرتے ہوئےجرمانہ عائد کیا ہے ۔ شہر کے کارپوریشن کے ہیلتھ انسپکٹرنے آج یہ کارروائی کی ہے۔میگان اسپتال ،کے ایس آر ٹی سی ڈیپوکے قریب ناریل کے چھلکے پھینک رہے تاجروں پر جرمانہ عائدکیاگیاہے۔کارپوریشن کے اہلکاروں نے بتایاکہ جو لوگ دکانوں کے سامنے کوڑاکرکٹ پھیلائینگے اُن کے خلاف کارروائی کی جائیگی اور 1000 روپئے تک کا جرمانہ عائدکیاجائیگا۔
