داونگیرے :۔شیموگہ ضلع کے شکاری پور میں کرناٹکا اُردو چلڈرنس اکادمی کی جانب سےشہر کے سنسکرتی بھون میں منعقدہ سہ جشن ادبِ اطفال،حافط کرناٹکی کی تصنیف باغ اطفال کی اِجرائی تقریب ،ثقافی پروگرام ،قومی سمینار و مشاعرےکے موقع پر ملک و ریاست کی معروف شخصیات میں سابق ڈائرکٹر ین سی پی یو ایل ،سابق صدر شعبہ اُردو دہلی یونیورسٹی ڈین فیکلٹی آف آرٹس دہلی یونیورسٹی و سنیئر پروفیسر ارتضیٰ کریم ،ریٹائرڈ آئی پی یس افسر و سابق چیرمن کرناٹکا اردو اکادمی خلیل مامون، سابق وائس چانسلر مولانا مظہر الحق عربی فارسی یونیورسٹی پٹنہ وسابق صدر پٹنہ یونیورسٹی پٹنہ پروفیسر اعجاز علی ارشد،پروفیسر شافع قِدوائی،پروفیسر شاہ مدار عقیل ،جمو کشمیر سےمدعو مہمان داکٹر غلام نبی کمار،بانی وجنرل سکریٹری مولانا ابولحسن ندوی اکیڈمی بھٹکل مولانا الیاس ندوی،مدیر ماہنامہ نقوشِ عالم بنگلورومولانا ڈاکٹر فاروق حبان قاسمی،زبیدہ ومینس ڈگری کالیج پرنسپل ڈاکٹر آفاق عالم صدیقی، ویرکتا مٹھ شکاری پور شرنا بسواناسوامی ،مذہبی پیشواء ریورینڈ فادر ابرٹڈملو سورب ،و شیموگہ رُکنِ پالیمان بی آئی راگھویندر کے علاوہ قومی اعزاز یافتہ شاعر ِ اطفال ڈاکٹر امجد حُسین المعروف حافظ کرناٹکی کی موجودگی میں سماجی کارکن ڈاکٹر سی آر نصیر احمد کو اُن کی تعلیمی ثقافتی و ملی خدمات کی نشاندہی کے طور پر کہ اس سے پہلے بھی اُنہے بہت سارے اداروں کی جانب سے اعزازات سے نوازہ گیا ،کرناٹکا اُردو چلڈرنس اکادمی نے بھی کوئمپو یونیورسٹی وائس چانسلر بی پی ویربھدراپا کے ہاتھوںرُکن پلاننگ بورڈ ریاست کرناٹک ڈاکٹر سی آر نصیر احمد کو مولانا آزاد ایوارڈ سے نوازا۔
