وہ دن دور نہیں جب لوگ ہندوستان میں بنے ہوائی جہاز میں سفر کرینگے: مودی

ڈ سٹرکٹ نیوز سلائیڈر نیشنل نیوز
شیموگہ:۔وزیر اعظم نریندر مودی نے آج کرناٹک کے شیموگا میں نئے ہوائی اڈے سمیت 3600 کروڑ روپے سے زیادہ کے مختلف ترقیاتی منصوبوں کا افتتاح اور سنگ بنیاد رکھا۔وزیر اعظم نریندرمود ی نے وزیر اعلیٰ بسواراج بومئی اور سابق وزیر اعلیٰ بی ایس یڈی یورپا کی موجودگی میں ریموٹ کنٹرول کے ذریعے نئے ہوائی اڈے کی تختی کی نقاب کشائی کی۔ اس موقع پر انہوں نےسابق وزیر اعلیٰ یڈی یورپا کو ان کی سالگرہ کی مبارکباد بھی دی۔افتتاحی تقریب کے بعد وزیر اعظم نریندمودی نے اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ آج ہندوستان کی ہوابازی کا بازار پوری دنیا میں عروج پر ہے اور وہ دن دور نہیں جب یہاں کے لوگ دیسی ساختہ طیاروں میں ہی سفر کررہے ہونگے۔پی ایم مودی نےکانگریس کی قیادت والی پچھلی حکومتوں پر ملک کے ہوابازی کے شعبے کو چند شہروں تک محدود رکھنے کا الزام لگایا اور کہا کہ ان کی حکومت نے اب صورتحال بدل دی ہے۔ آج نو برسوں میں ہوائی اڈوں کی تعداد دوگنی ہو گئی ہے اور عام آدمی بھی سستی پروازوں کا فائدہ اٹھا رہا ہے۔ بوئنگ اور ایئربس سے سینکڑوں نئے طیارے خریدنے کے ایئر انڈیا کے سودے کا حوالہ دیتے ہوئے وزیر اعظم نے کہا کہ ہندوستان کی ہوا بازی بازار کا ڈنکا پوری دنیا میں بج رہا ہے۔ انہوں نے کانگریس کی قیادت والی پچھلی حکومتوں پر صرف چند بڑے شہروں تک ہوائی رابطے کو محدود کرنے اور حکومت کے زیر کنٹرول ایئر انڈیا کو نقصانات اور اس طرح کے دیگر منفی اثرات کی باتوں کے لئے ہی خبروں میں رہتی تھیں۔انہوں نے کہا کہ کانگریس کی ریاست میں ایئر انڈیا کی بات صرف منفی باتوں کیلئے کی جاتی تھی، آج اس  کا دنیا کے ہوابازی کے شعبے میں نئی ​​بلندیوں کی طرف بڑھنے کا تذکرہ ہے۔   انہوں نے کہا کہ ایئر انڈیا جو نیا طیارہ لے رہی ہے اس پر ہندوستان کے ہزاروں نوجوانوں سے بات چیت کی جائیگی۔ یہ بات قابل ذکر ہے کہ اس ماہ ایئر انڈیا نے امریکہ کی بوئنگ کمپنی اور یورپی طیارہ ساز کمپنی ایئربس سے 70 ارب ڈالر کے 470 طیارے خریدنے کا معاہدہ کیا ہے۔ ان کے لیے اسے عملے کے پانچ ہزار سے زائد ارکان کی ضرورت ہوگی۔مودی نے کہا کہ آج بھی یہ طیارے بیرون ملک سے خریدے جا رہے ہیں، لیکن وہ دن دور نہیں جب ہندوستان کے شہری میڈ ان انڈیا طیاروں میں سفر کریں گے۔ وزیر اعظم نے کہا کہ کانگریس کے دور میں صرف بڑے شہروں میں ہوائی اڈوں پر توجہ دی جاتی تھی، چھوٹے شہروں کو بھی ہوائی راستے سے جوڑا جائے، یہ کانگریس کی سوچ میں نہیں تھا۔ انہوں نے کہاکہ غریبوں کے لیے کام کرنے والی بی جے پی حکومت نے حالات کو بدلنے کا فیصلہ کیا ہے۔ ہم نے فیصلہ کیا کہ چپل پہنے ہوئے شخص کو بھی ہوائی سفر کرنے کے قابل ہونا چاہیے۔ اسی لیے ہم نے بہت کم قیمتوں پر ٹکٹ پیش کرنے کیلئے اڑان اسکیم شروع کی۔  انہوں نے کہا کہ اب پہلی بار عام آدمی بھی ملک میں ہوائی سفر کر رہا ہے اور نئے ہوائی اڈے کے ساتھ شیوموگا بھی اس کا شاہد بنے گا۔ شیموگا ہوائی اڈہ قدرتی حسن کے اس علاقے میں ترقی کے نئے امکانات کھولے گا۔انہوں نے ہندوستان میں ہوا بازی کے شعبے کی ترقی  ہندوستان کی پالیسیوں کی وجہ سے ہے۔ ان کی حکومت بننے سے پہلے ملک میں 74 ہوائی اڈے تھے، بی جے پی حکومت  نو برسوں میں مزید 74 ہوائی اڈے بناچکی ہے۔ کرناٹک روایت اور ورثے کا ایک شاندار سنگم ہے۔ یہ صرف ایک ہوائی اڈہ نہیں ہے، یہ شیموگہ کے لوگوں کے لیے ایک نئے خواب کا آغاز ہے ۔ڈبل انجن والی حکومت کے ذریعے کرناٹک کی ترقی کی مہم مزید آگے بڑھے گی۔ ہمیں مل کر آگے بڑھنا ہے۔ ایک ساتھ چلنے سے اس ریاست اور شیموگہ کے لوگوں کا خواب پورا ہونا چاہیے۔ شیموگہ کی ماؤں کی زندگی کو آسان بنانے کے لیے، جل جیون یوجنا کے تحت حکومت نے 4لاکھ گھروں کو نئے پائپ کنکشن دیے ہیں۔اس موقع پر سابق وزیر اعلیٰ بی یس یڈویورپاجن کا آج یوم پیدائش بھی تھا انہو ں نے بات کرتے ہوئے کہا کہ   وزیر نریندر مودی ایک مثالی لیڈر ہیں جن کی پوری دنیا تعریف کرتی ہے۔ ہم آج شیموگا ہوائی اڈے کے افتتاح کے موقع پر وہ ہمارے ساتھ موجود ہیں یہ ہمارے لئے فخر کی بات ہے ۔ اس موقع پر کرناٹک کے وزیر اعلیٰ بسواراج بومئی ، وزیر داخلہ ارگاگنیانیندرا، کے یس ایشورپا وغیرہ موجودتھے۔ آج ہونے والی افتتاحی تقریب ایک طرح سے بی جے پی کا شکتی پردرشن مانا جارہاہے کیونکہ الیکشن قریب ہے ۔