بی جے پی حکومت ملک میں نفرت کی سیاست کررہی ہے:کانگریس

ڈ سٹرکٹ نیوز سلائیڈر
شیموگہ:۔کانگریس لیڈر راہول گاندھی کو بطور رکن پارلیمنٹ نااہل قرار دیئے جانے کے خلاف ضلع کانگریس کی جانب سے آج مہاتما گاندھی پارک میں گاندھی مجسمہ کے سامنے احتجاجی مظاہرہ کیا گیا۔احتجاجیوں نے کہاکہ مرکزی بی جے پی حکومت نفرت کی سیاست کر رہی ہے، راہول گاندھی کو رکن پارلیمنٹ کے عہدے سے برطرف کرنا آزادی اظہار کی خلاف ورزی ہےاور یہ جمہوریت کا قتل عام ہے بلکہ بی جے پی راہول گاندھی کی رکنیت کو منسوخ کرتے ہوئے پارلیمنٹ کے قوانین اور عزت کوخراب کیا ہے۔مذاہب کے درمیان نفرت پھیلانےوالی بی جے پی حکومت فرقہ وارانہ فسادات کر کے انتخابات کا فائدہ اٹھانے جا رہی ہے۔ وزیر اعظم نریندر مودی ہٹلر کلچراپناتے ہوئے ملک میں نفرتوں کا بیج بورہے ہیں، مظاہرین نے کہا کہ بی جے پی حکومت ملک بھر میں اظہار رائے کی آزادی کو چھیننے کی کوشش کر رہی ہے، برطانوی حکومت میں بھی ایسا ماحول نہیں تھا۔کانگریسی احتجاجیوں نےنفرت کی سیاست بند کرو، اظہار رائے کی آزادی کو جینے دو جیسے نعرے لگاتے ہوئے اپنی برہمی کااظہارکیا۔ احتجاج میں کے بی پرسنناکمار،اسماعیل خان رمیش ہیگڈے،کلیم پاشاہ ،ستیانارائن، حسن علی خان آفریدی،سید نوراُللہ،عمران، رنگناتھ وغیرہ موجودتھے۔