کل تک جنہیں نہیں پوچھتا تھا،آج مسلمان اُنہیں پوجنے لگے!

ڈ سٹرکٹ نیوز سلائیڈر
شیموگہ:۔شیموگہ اسمبلی حلقے کیلئے کانگریس کے امیدوارکے نام کا اعلان ہوچکاہے،ایچ سی یوگیش کو شیموگہ اسمبلی حلقے کا امیدوار بنایاگیاہے،ایچ سی یوگیش کل تک جن مسلم نوجوانوں اور لیڈروں کو پوچھانہیں کرتے تھے آج وہ امیدواربننے کے بعد مسلم کانگریسی لیڈران اُنہیں پوجنے لگے ہیں۔اسی کی ایک چھوٹی مثال آج کانگریس پارٹی دفترمیں دیکھنے کوملی جس میں مسلمان پوری شدت کے ساتھ باقاعدہ ٹوپی پہن کر سونیا گاندھی کی جئے،راہل گاندھی کی جئے،یوگیش کی جئے کہہ کر اپنے آپ کو کانگریس کے وفادار ثابت کررہے ہیں۔حالانکہ کانگریس پارٹی کے ان نوجوانوں نے اس امیدوار کے سامنے مستقبل کے تعلق سے نہ کوئی مطالبہ کیاہے اورنہ ہی کوئی شرط ان کے سامنے رکھی ہے۔بس سیٹی بجتے ہی دوڑنے لگے ہیں مگر انہیں نہیں معلوم کے ان کی منزل کہاں ہے؟ہمیشہ سے ہی مسلم کانگریسیوں کا یہی رویہ ہے کہ وہ شروعات میں اپنے امیدوارکے سامنے کوئی مثبت فیصلے،منصوبہ یا پھر رائے نہیں رکھتے ، بلکہ جئے جئے کرتے ہوئے گھومتے ہیں،بعدمیں امیدوارکے کامیاب ہونے کے بعد یہ رونا روتے ہیں کہ وہ ہمیں پوچھ کر نہیں دیکھتا،وہ ہماراکوئی کام نہیں کرتا،وہ مسلمانوں کا ساتھ نہیں دیتا۔اس طرح سے جذباتی سیاست کرنے کے بجائے سوچ سمجھ کر سیاست کرنے کی ضرورت ہے ورنہ پانچ سالوں تک انا انا کہتے ہوئے گھومنا پڑیگا۔