شیموگہ:۔شیموگہ اسمبلی حلقے سے کانگریس کا مقابلہ سیدھے طورپر بی جے پی سے ہے۔اس بات کا اظہار کانگریس امیدوار ایچ سی یوگیش نے کیاہے۔ انہوں نے پریس کانفرنس میں بات کرتے ہوئےکہاکہ جو لوگ کانگریس پارٹی چھوڑ کر جارہے ہیں ،اصل کانگریسی نہیں ہیں،ان کے جانے سے کانگریس کو کسی بھی طرح نقصان نہیں ہوگا،میں پچھلے پندرہ سالوں سے کارپوریٹر کے طورپر خدمات انجام دے رہاہوں،میری خدمات کے عوض ہی عوام نے مجھے تین مرتبہ کارپوریٹر کے طورپر منتخب کیاہے ۔ یوتھ کانگریس میں رہتے ہوئے میں نے کانگریس پارٹی کی دفاع کیلئے مختلف شعبوں میں خدمات انجام دئیے ہیں،اسی خدمات کو دیکھتے ہوئے کانگریس پارٹی نے مجھے امیدوار کے طورپر میدان میں اتاراہے۔کارپوریشن میں ہوئے بدعنوانی کے تعلق سےجب ان کی خاموشی پر پوچھے جانے پر ایچ سی یوگیش نے کہاکہ آنےوالے دنوں میں اس تعلق سے وہ سنجیدگی سے بدعنوانی جیسے معاملات پر آوازاٹھائی جائیگی اور شہرکی ترقی کیلئے ہر ممکن کوشش کی جائیگی۔
