جے ڈی ایس اور بی جے پی میں کوئی خفیہ معاہدہ نہیں ہوا ؛رکن اسمبلی روی کمار کی وضاحت

اسٹیٹ نیوز
سدلگٹہ:۔ سدلگٹہ اسمبلی حلقے کے نو منتخب رکن اسمبلی میلور روی کمار نے واضح کیا ہے کہ حالیہ دنوں ہوئے اسمبلی انتخابات میں جے ڈی ایس اور بی جے پی کے درمیان کوئی خفیہ معاہدہ نہیں ہوا تھا آزاد امیدوار کے الزام بے بنیاد اور من گھڑت ہیں اس میں کوئی صداقت نہیں۔تعلقہ کے میلوردیہات میں اپنی رہائش گا ہ پر اخباری نمائندوں سے بات کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ریاست میں کسانوں کی پارٹی جے ڈی ایس کو ختم کرنے کے لئے کانگریس اور بی جے پی نے خفیہ معاہدہ کیا تھا جس کے نتائج  اسمبلی انتخابات میں ظاہر ہوئے ہیں بی جے پی پارٹی کے ساتھ خفیہ معاہدہ کرنے کا الزام بے بنیاد ہے اور من گھڑت ہے اس میں کوئی صداقت نہیں ہے گمراہ کن بیانات پر کان نہ دینے کی درخواست کی۔انہوں نے مزید کہا کہ خفیہ معاہدہ کرنے کی تہذیب کانگریس اور بی جے پی میں موجود ہے مگر علاقائی پارٹی جے ڈی ایس میں ایسی کوئی تہذیب نہیں ہے جے ڈی ایس پارٹی صرف عوام اور کسانوں کی بھلائی چاہتی ہے انہوں نے درپردہ چنتامنی، کولار اور مالور کے اراکین اسمبلی کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا ان لوگوں نے کولار پارلیمانی انتخابات میں کھلے عام بی جے پی کی حمایت کی ہے اس مرتبہ کانگریس امیدوار بنکر کامیابی حاصل کی ہے اس سے صاف ظاہر ہوتا ہے کہ کس نے فرقہ پرست بی جے پی معاہدہ کیا ہے ۔سابق وزیر اعظم ایچ ڈی دیوے گوڑا کے نقش قدم پر چلتے ہوئے انہوں نے حلقے میں گزشتہ 20سالوں سے بطور جے ڈی ایس کارکن کے طور پر خدمات انجام دئے ہیں جسکی بدولت عوام نے انکی خدمات کو دیکھ کر اس مرتبہ رکن اسمبلی بنایا ہے 18مئی کو سابق وزیر اعظم 92سال کے ہوجائینگے اس کیلئے نابینا بچوں کو کھانے کاانتظام اور سرکاری اسپتال کے مریضوں میں پھل پھلاری کی تقسیم کرنے کا پروگرام منعقد کیا گیا ہے ۔پریس کانفرنس میں سابق صدر بلدیہ جے وی سداشیوا،  مدینہ مسجد کے ذمے دار ایچ ایس فیاض، حیدر علی، ضلع پنچایت کے سابق رکن بنک منی اپا، میلور منجوناتھ، تادور رگھو، کے ایس منجوناتھ، نندکشن، لکشمی نارائن ریڈی ، سی ایم بابوو دیگر موجود تھے۔