ریاض:۔سعودی خلاباز ریانہ برناوی اور علی القرنی تاریخ ساز مشن مکمل ہو رہا ہے اور دونوں خلا باز آج منگل کو عالمی خلائی سٹیشن سے واپس زمین کی طرف روانہ ہو رہے ہیں۔خلائی مشن پر جانے والی پہلی عرب خاتون ریانہ برناوی ساتھی علی القرنی کے ساتھ پیر کے روز خلا سے ایک دلکش تقریر کی اور کہا ’’ہر کہانی کا اختتام ہوتا ہے‘۔ ریسرچ لیبارٹری ٹیکنیشن نے مزید کہا کہ یہ ہمارے ملک اور ہمارے خطے کے لیے ایک نئے دور کا آغاز ہے۔پیر کے روز دو سعودی شہریوں اور ان کے امریکی ساتھیوں پیگی وٹسن اور جان شوفنر نے تمام سائنس اور میڈیا آؤٹ ریچ ایونٹس کو ختم کردیا اور گھر واپسی کے لیے سپیس ایکس ڈریگن خلائی جہاز کو پیک کرنا شروع کردیا۔ایکسیم سپیس نے کہا کہ مسلسل چھ دن تک لائف سائنسز گلوو باکس میں کام کرنے کے بعد ریانہ برناوی نے آخری مرتبہ ڈی این اے نینو تھیراپیوٹکس کے مطالعہ کے لیے گلوو باکس کا استعمال کیا۔ جس سے جینس بیس نینو میٹریلز آن آربٹ سے متاثر ہوکر ڈی این اے کا حتمی سیٹ تیار ہوگیا۔مزید برآں ’’ایکس ڈو‘‘ کے عملے کے ارکان نے سپلیش ڈاؤن سائٹس پر ان ڈاکنگ اور موسمی حالات کے بارے میں سپیس ایکس کی بریفنگ میں حصہ لیا۔ ناسا، سپیس ایکس اور ایکسیم سپیس اپنی ویب گاہوں اور سوشل میڈیا چینلز پر خلابازوں کی روانگی کو لائیو سٹریم کریں گے۔ناسا کی نشریات منگل کی شام 5 بجے جی ایس ٹی پر شروع ہو گی۔ ایکسیم نے کہا ہے کہ موسم سمیت تمام حالات انڈاکنگ کے لیے موزوں ہیں۔ ایکسیم 2 کا اپنے مشن کے اختتام تک خلا میں تقریباً 10 دن مکمل کر چکا ہوگا۔ مشن پر روانہ خلا بازوں نے مائیکرو گریوٹی میں 20 سے زیادہ تحقیقی مطالعات کے ساتھ ساتھ میڈیا کے آٹھ واقعات کو کامیابی سے انجام دیا ہے۔سپیس ایکس ڈریگن 300 پاؤنڈ سے زیادہ کارگو اور اہم ڈیٹا کے ساتھ زمین پر واپس آئے گا جو زمین اور مدار پر انسانی فزیالوجی کی فہم کو بہتر بنائے گا۔ پیر کو القرنی اور برناوی نے خلا میں حرارت کی منتقلی کا مظاہرہ کرتے ہوئے اپنا آخری STEAM آؤٹ ریچ ایونٹ انجام دیا۔
