مولانا آزاد ماڈل اسکول کی منتقلی، والدین نے کیا برہمی کااظہار

ڈ سٹرکٹ نیوز سلائیڈر
شیموگہ؛۔شہرکے لشکرمحلے میں موجود مولانا آزاد ماڈل انگلش اسکول کو شہرکے مضافاتی علاقے سومن کوپہ کو منتقل کئے جانے کے خلاف آج مولانا آزاد ماڈل اسکول کے طلباء کےو الدین نے شدید برہمی کااظہارکیا،اس کے علاوہ مقامی لیڈران محمد حسین اور سید نوراُللہ کی قیادت میں آج ڈپٹی کمشنر کو اس سلسلے میں یادداشت پیش کی گئی ہے۔احتجاجی والدین نے مطالبہ کیاہے کہ یہ اسکول شہرکے قلب میں رہنے کی وجہ سے تمام طلباء کو سہولت ہورہی ہے،جو غریب بچے انگریزی میڈیم میں بہتر تعلیم حاصل کرنے کے خواہشمند تھے اُن کیلئے یہ اسکول اچھا ثابت ہورہاہے اور بچے یہاں دلچسپی کے ساتھ آرہے ہیں،ایسے میں اسکول کو دوسری جگہ منتقل کرنے سے نہ صرف بچوں کو سفرکرنے میں تکلیف ہوگی بلکہ ان کے تحفظ پر بھی سوالات اٹھے گیں،اس لئے اس اسکول کو کسی بھی حال میں منتقل نہ کیاجائے۔