پانی کے مسئلے کو حل کرنے کیلئے مداری پالیہ کے ساکنوں کا احتجاج

ڈ سٹرکٹ نیوز
شیموگہ:۔شہرکےوارڈنمبر34 مداری پالیہ کے ساکنوں نے آج میونسپل کارپوریشن کے سامنے احتجاجی مظاہرہ کیا اور کمشنر کو ایک عرضی پیش کرتے ہوئے مطالبہ کیا کہ پانی کا مسئلہ حل کیا جائے ۔ مداری پالیہ میں تقریباً 6 ماہ سے مسلسل پانی کا مسئلہ پیش آرہا ہے ،جس سے یہاں کے ساکنوں کو کافی پریشانی کا سامنا کرنا پڑرہاہے۔ یہ علاقہ بہت گنجان آباد ی والاعلاقہ ہے،لیکن کوئی بنیادی سہولیات نہیں ہے۔ لہٰذا ہمارامطالبہ ہے کہ فوری طور پر پانی کا مسئلہ حل کرنے کے ساتھ وارڈ کو بنیادی سہولیات فراہم کی جائیں۔اس موقع پر اکرم شریف، محمد حنیف، ثناء اللہ، ستیش، شاہینہ، وسیم، ممتاز، نور اللہ، ریشماں، نازیہ بیگم وغیرہ موجود تھے۔