پٹرول ڈیزل کی بڑھتی قیمتوں کے خلاف ضلع بھر میں کانگریس پارٹی کا احتجاج

اسٹیٹ نیوز سلائیڈر

چکمگلور: ضلع بھر میں چکمگلور شہر کے کڈور، تریکرہ، آلدور موڈ گیر ودیگر شہروں میں مرکزی حکومت کی جانب سے پٹرول وڈیزل کی بڑھتی قیمت کے خلاف کانگریس پارٹی کے کارکنوں اورذمہ دار لیڈروں نے پٹرول بنک کے روبرو سخت احتجاجی دھرنہ دیااور مرکزی حکومت وریاستی بی جے پی حکومت کے خلاف نعرے بازی کی۔ چکمگلور ڈسٹرکٹ میں کرناٹکا پردیش یوتھ کانگریس کے ضلعی صدر راہیل شریف کی قیادت میں چکمگلور بلاک کانگریس صدر سبحان، رفیق احمد، وسیم شریف اور کمپنہلی رسول خان ودیگر ذمہ دار ن نے اپنے اپنے بیان میں کہا کہ ریاستی کانگریس صدر ڈی کے شیوکمار کی ہدایت پر ضلع بھر کے تمام کانگریس کارکن پٹرول ڈیزل کی بڑھتی قیمت پر پٹرول بنک کے روبرو احتجاجی دھرنہ دے رہےہیں۔ بی جے پی حکومت نے کم وپیش 4 مرتبہ پٹرول وڈیزل کی قیمتوں میں اضافہ کیا ہے۔ اس بہانے عوام کولوٹ رہی ہے۔ حکومت کو احساس ہی نہیں ہے۔ عوام کو راحت پہنچانے کے بجائے عوام کو مشکلوں میں ڈال رہی ہے۔ انہوں نے مطالبہ کیا کہ فوراً پٹرول ڈیزل کی قیمتیں کم کی جائےاور عوام کی پریشانی کو دور کیا جائے۔