بنگلورو:۔سال21-2020 کے تعلیمی سال میں پی یو سی سال دوم کے طلبا کو پاس کرنے کیلئے ریاستی حکومت نے جو فیصلہ لیاہے اُس فیصلے پر سوالیہ نشان لگاتے ہوئے ریپٹرس طلبا نے کرناٹکا ہائی کورٹ میں ان کو بھی پاس کرنے کا مطالبہ کرتے ہوئے عرضی دائرکی تھی،جس پر عدالت نے ریپٹرس کو بھی پاس کرنے کے تعلق سے ریاستی حکومت سے جواب مانگاہے۔سال21-2020 کےتعلیمی سال میں پی یو سی سال دوم کے طلبا کو بغیر امتحان کے پاس کرنے کیلئے ریاستی حکومت نے فیصلہ لیاتھا۔اس پر بنگلوروکے ایک تعلیمی ادارے نے حکومت کے اس فیصلے پرعدالت میں اعتراض کرتے ہوئے ریپٹرس کے مستقبل کے تعلق سے سوال کیاتھااور ان کوبھی پاس کرنےکی گذارش کی تھی۔اس پر عدالت نے حکومت کو نوٹس جاری کیاہے کہ وہ اس سلسلے میں اپنا جواب پیش کرے۔سال21-2020 کےتعلیمی سال میں 7لاکھ پی یو سی سال دوم کے طلبا کو امتحان دیناتھا ،لیکن کوروناکی وجہ سے ریاستی حکومت نے امتحان لئے بغیرہی پاس کرنے کے احکامات دئیے تھے،ان طلبا کو پی یو سی سال اول کے نمبرات کی بنیاد پر پاس کرنا تھا،مگر حکومت نے پرائیوئٹ سے پی یو سی کرنے والے طلبا اور95 ہزار ریپٹرس طلبا کے مستقبل کے تعلق سے کوئی فیصلہ نہیں لیاتھا،اس پر ریپٹرس اور پرائیوئٹ طلبا کی جانب سے عدالت میں عرضی دائرکی گئی تھی۔طلبانے مطالبہ کیاہے کہ اگر حکومت ان کو پاس نہیں کرتی ہے تودوسرے طلبا کو پاس کرنے کا فیصلہ منسوخ کرے۔
