داونگیرے:۔ جھوٹے وعدے کرتے ہوئے اقتدارپر آنےوالی کانگریس پارٹی اگلے تین مہینوں میں اقتدارسے دستبردار ہوجائیگی۔یہ پیشن گوئی بی جے پی کے سینئرلیڈرکے ایس ایشورپانے کی ہے ۔وہ رکن پارلیمان جی ایم سدریشورکی 71 ویں سالگرہ میں شرکت کرنے کے بعد نامہ نگاروں سے بات کرتے ہوئے کہاکہ مہاراشٹرکے طرز پر کرناٹک میں بھی غیر یقینی سیاسی تبدیلیاں آنےوالی ہیں،جس طرح سے اجیت پوارنے این سی پی کو چھوڑکر بی جے پی کی تائید کرنےکا فیصلہ کیاہے،اسی طرح سےکانگریس کو چھوڑکر بی جے پی کا ساتھ دینے کیلئے کانگریس کے کچھ لیڈران تیار ہیں ۔ سدرامیا کی زیرِ قیادت والی حکومت زیادہ دن نہیں رہے گی،جلدہی بڑے پیمانے پر سیاسی تبدیلیاں ہونے والی ہیں، عوام کے ساتھ جھوٹے وعدے کرتے ہوئے اقتدار حاصل کرنےوالی کانگریس پارٹی کو عوام کو جلدہی سبق سکھانےوالی ہے ۔ اس دوران انہوں نے کہاکہ جلدہی اپوزیشن لیڈرکے عہدے کاانتخاب کیاجائیگا،ہماری پارٹی میں کسی بھی طرح کی نااتفافی نہیں ہے،ہم سب مل کراپنی پارٹی کا لیڈر منتخب کرینگے۔
