ناگپور ایجوکیشن پالیسی کو منسوخ کیاجائیگا ، نئی تعلیمی پالیسی کیلئے کمیٹی کی تشکیل:شیوکمار

اسٹیٹ نیوز سلائیڈر
بنگلورو:۔بی جے پی حکومت کی طرف سے عمل میں لائے جانےوالے این ای پی کو منسوخ کرتے ہوئے کرناٹک میں نیو ایجوکیشن پالیسی کو نافذکیاجائیگا،اس کیلئے اگلےایک ہفتے میں ماہرین کی کمیٹی کی تشکیل دی جائیگی۔اس بات کااظہار نائب وزیر اعلیٰ ڈی کے شیوکمارنے کیاہے۔انہوں نے آج نامہ نگاروں سے بات کرتے ہوئے کہاکہ آنےوالی نسلوں کی فلاح وبہبودی کیلئے کرناٹکا نیوایجوکیشن پالیسی کو نافذکیاجائیگا،ہم نے انتخابی منشورمیں اس بات کی یقین دہائی کرائی تھی کہ ریاست میں ناگپور ایجوکیشن پالیسی کو چلنے نہیں دیاجائیگا،اس یقین دہانی کے مطابق ہم نے این ای پی کو منسوخ کیاہے۔حکومت کے دو وزراء کو ماہرین کی کمیٹی کی سفارش کرنے کیلئے کہاگیاہے،وہ جلدہی کمیٹی کا نام پیش کرینگے۔این ای پی کو نافذ کرنے کیلئےریاست میں معقول وسائل دستیاب نہیں ہیں،باوجوداس کے سابقہ بی جے پی حکومت نے جلدبازی میں این ای پی کو نافذکیاتھا،جس سے ناگپور ایجوکیشن پالیسی پر طلباء تعلیم حاصل کرنے کیلئے تیارہورہے تھے۔گجرات،اترپردیش سمیت بی جے پی کی زیرقیادت والی حکومتیں این ای پی کو نافذنہیں کرپائی ہیں،ایسے میں کرناٹک میں ہی این ای پی کو جاری کرنے کی پہل کی گئی تھی ۔ہمیشہ نئی تعلیمی پالیسی کو بنیادی سطح پر عمل میں لانے کی ضرورت ہے،اس سے تعلیمی نظام میں جو نقص رہینگے اُسے حل کرنے میں آسانی ہوگی۔جب نامہ نگاروں نے نائب وزیر اعلیٰ سے پوچھاکہ ریاست کے کئی ڈیمڈ یونیورسٹیاں این ای پی کو نافذکرنے کی تیاری کررہے ہیں تو اس پر نائب وزیر اعلیٰ شیوکمارنے کہاکہ نیو ایجوکیشن پالیسی کو جاری کرنے کے بعد ان یونیورسٹی کے ماہرین سے رائے طلب کی جائیگی،ریاست میں جو نظام رائج ہوگا وہ حکومت کی طرف سے نافذ کیا جائیگا ، دوسروں کی مداخلت کی ضرورت نہیں۔