بی جے پی سے جے ڈی ایس،جے ڈی ایس سے کانگریس کی طرف آئینورمنجوناتھ کےقدم،جلد کانگریس میں ہونگے شامل ; آئینورمنجوناتھ کی شیمولیت کے خلاف ایچ سی یوفیش فُل گرم

ڈ سٹرکٹ نیوز سلائیڈر
شیموگہ:۔بی جے پی کے سینئرلیڈروں میں شمار ہونےوالے آئینورمنجوناتھ نے پچھلے اسمبلی انتخابات کے دوران جے ڈی ایس میں شمولیت اختیارکی تھی اور وہ شیموگہ اسمبلی حلقے سے جے ڈی ایس کے امیدواررہے تھے،مگر آئینورمنجوناتھ کو اسمبلی انتخابات میں کراری شکست کا سامنا کرناپڑاتھااور انہوں نے آٹھ ہزار ووٹ حاصل کئے تھے،اس شکست کے بعد بھی وہ جے ڈی ایس سے جڑے رہے،لیکن اب انہوں نے اس بات کی تصدیق کی ہےکہ وہ ایک دو دنوں باضابطہ طورپر کانگریس میں شامل ہو جا ئینگے ۔ آئینورمنجوناتھ نے اس بات کی وضاحت بھی کی ہے کہ انہوں نے کانگریس پارٹی کے سامنے کسی بھی طرح کی شرط نہیں رکھی ہے،البتہ جو ذمہ داری اُنہیں دی جائیگی وہ اسے نبھائینگے۔حالانکہ آئینور منجوناتھ نے اسمبلی انتخابات میں ہی کانگریس پارٹی میں شامل ہونے کی کوشش کی تھی،مگر عین وقت میں انہیں کانگریس سے ٹکٹ نہ ملنے کے اشارے ملے تھے،جس کی وجہ سے وہ جے ڈی ایس کی ٹکٹ پر اسمبلی انتخابات میں اپنی قسمت آزمانے کی کوشش کی تھی ۔ آئینور منجوناتھ کے کانگریس میں شامل ہونے کی بات کو لیکر کانگریس کے شکست یافتہ امیدوار ایچ سی یوگیش نے اتوارکو پریس کانفرنس بلائی تھی اور انہوں نے کہاکہ آئینورمنجوناتھ کی کانگریس میں شمولیت سے وہ سخت خلاف ہیں، ان کو کانگریس میں شامل نہ کرنے کیلئے تمام اعلیٰ لیڈروں کو مطلع کیاگیاہے ، آئینورمنجوناتھ اقتدارکی آس لیکر کانگریس میں آرہے ہیں۔ہماری پارٹی سے گرایجوئٹ حلقے کیلئے پہلے ہی عرضیاں دی گئی ہیں،ایسے میں آئینورمنجوناتھ کو کوئی موقع نہیں ہے،اس لئے بہترہے کہ وہ کانگریس کو آنے کا خیال تر ک کریں۔پارٹی کے لیڈروں سے یوگیش نے گزارش کی ہے کہ پارٹی کیلئےکام کرنے والوں کو ہی اہمیت دی جائے۔