شیموگہ:۔کچھ ہی دنوں میں مسلسل تہوارہونےوالے ہیں،ایسے میں شیموگہ شہرکی عوام امن ،بھائی چارگی اور یکجہتی کے ساتھ ان تہواروں کو منائیں،اس پیغام کو عام کرنے کیلئے شیموگہ شہرکی مختلف تنظیمیں،عوامی نمائندے اور دانشور طبقے نے "سوہارداوےہبّا”یعنی یکجہتی کاتہوار منانے کا ارادہ کیا ہے ۔ اس بات کااظہاراجلاس کے کنوینیر اڈوکیٹ کے پی شریپال نے کیاہے۔انہوں نے اس تعلق سے پریس کانفرنس میں بات کرتے ہوئےکہاکہ شیموگہ شہرکے تاجر،صنعتکار،عوام اور بس مالکان ،اسکول کے بچوں کی ترقی اسی امن میں قائم ہے۔تمام مذاہب کے لوگ یکجہتی اور امن سے رہیں یہ ہماری خواہش ہے۔ اس دفعہ ہندو مہا سبھا گنپتی اور عیدمیلاد ایک ہی دن ہونے والے ہیں،ایسے میں شہرکے لوگ دونوں تہواروں کو امن وبھائی چارگی کے ساتھ مناتے ہوئے ایک مثال پیش کریں۔اس موقع پر مولانا عبدالطیف سعدی نے بات کرتے ہوئے کہاکہ میلاد اور گنیش کے تہوارمیں جلوس اہم حصہ ہوتاہے،اس دفعہ دونوں جلوس پورے ملک کیلئے ایک مثال قائم کریں،اس طرح سے ہم مظاہرہ کریں۔ اس مقصدسے شہرکے تمام مذاہب کے لوگ ،مذہبی پیشواء نے طئے کیاہے کہ15 ستمبر2023 بروز جمعہ کی شام4 بجے سے لیکر 6 بجے تک شہرکے میگان اسپتال سے نکلتے ہوئے سائنس میدان تک جلوس کی شکل میں پہنچے گے،اس جلوس میں قومی پرچم لیکر قدم سے قدم ملائینگے اور یہ پیغا م دینگے کہ ہماری تہذیب وروایت الگ ہے لیکن ہم ایک ہیں۔اس جلوس کے ذریعے یکجہتی کا پیغام عام کیاجائیگا۔اس تہوارمیں تمام مذاہب اور ذاتوں کےلوگ شرکت کرینگے،تمام سیاسی پارٹیوں کے لوگ ایک پلاٹ فارم پر آکر امن وبھائی چارگی کا پیغام عام کیاجائیگا۔اس تقریب میں ہر ایک سے شرکت کی گزارش ہے۔جلسے میں آنےوالے تمام سے گزارش ہے کہ وہ صرف ترنگا پرچم لائیں ،اس کے علاوہ اور کوئی پرچم یا بیانرنہ لائیں۔جو آپ کے پاس ترنگا موجودہے اُسے لائیں اور اسے پورے احترام کے ساتھ اپنے ساتھ رکھیں۔اس موقع پرفادر کلفرڈ روشن پنٹو،کرن کمار،محمدوثیق،سید سہیل،محمد حُسین، محمد لیاقت ، ملیکارجن،گرومورتی وغیرہ موجودتھے۔
