شرالکوپہ: گرلز اسلامک آرگنائزیشن کرناٹکا کی جانب سے ریاست گیر مہم 2 ستمبر تا 17 ستمبر بعنوان اللہ سے جوڑیں، اپنے نفس پر قابو رکھیں اور اپنی زندگی بدلیں چلائی گئی ،آج کے اس پرفتن دور میں اللہ تعالیٰ کی ہدایات کے تحت سماج کی تعمیر نوکے لیے طلبات اور نوجوان خواتین کی تربیت کے ساتھ ساتھ ان میں مقصد زندگی اور اجتماعیت کی اہمیت کی ضرورت کے پیش نظر شرالکوپہ میں اس مہم کو بڑی کامیابی کے ساتھ چلایا گیا کیڈر میں مہم کا افتتاحی جلسہ منعقد کیا گیا، ڈور ٹو ڈور وزٹ کیا گیا جس میں نوجوان لڑکیوں سے ملاقات کی گئی، تین جگہوں پر کارنر میٹنگ منعقد کیے گئے ،الامین اردو ہائی سکول شرالکوپہ میں کیمپس لیکچر پروگرام، المیزان پلس پیراڈائز اسکول کے اساتذہ کے ساتھ معاشرے کی تعمیر میں اساتذہ کا کردار پر ٹیبل ٹاک، مولانا ازاد ہائی سکول میں اسلامک آرٹ اینڈ کرافٹ مقابلہ رکھا گیا کیا ،کیڈر میں سپورٹس میٹ کے ساتھ ٹیلنٹ ہنٹ جس میں قرأت حمد، نعت ،ڈرائنگ، مہندی اور مختصر قصہ گویائی جیسے مقابلے جات رکھے گئے تھے جس سے لڑکیوں میں موجودہ صلاحیتوں کو پہچاننے کی کوشش کی گئی اس مہم کا اختتامی جلسہ بروز سنیچر حضرت عمر فاروق پروگرام ہال میں منعقد کیا گیا تھا۔ جس میں جی ۔آی۔وہ کے طالبات نےاداکاری ترآنہ اور مہم کے موضوع کے تحت ڈرامہ پیش کرتے ہوئے حالت حاضرہ میں جی آئی او کے کردار و ضرورت پر روشنی ڈالی۔ جی آئی او کی جانب سے چلائے گئے مقابلےجات میں حصہ لینے والے بچیوں میں انعامات تقسیم کرتے ہوئے ان کی ہمت افزائی کی گئی ۔ اس موقع پرعرشیہ مقامی ناظمہ شعبہ خواتین نے اختتامی خطاب میں کہا کہ آج کے حالات کا جائزہ لیں تو ہم یہ کہہ سکتے ہیں کہ ہمارا مسلم معاشرہ ہر طرح سے براییوں میں ملوث ہے جس کے چلتے ہماری نوجوان قوم برباد ہو رہی ہے،اج کے نوجوان نسل کی بربادی اور دین سے دوری کا نتیجہ آنے والے نسل کی بربادی ہے۔ ہمارے نوجوان مستقبل کے وہ روشن ستارے ہیں جن کے گودوں میں نسلیں پروان چڑھتی ہیں۔لہذا ہمیں چاہیے کہ نوجوان نسل کو برباد و ضائع ہونے نہ دیں بلکہ انہیں دین سے جوڑتے ہوئے ایسی تربیت دیں کے آنے والے کل کیلئےروشن مثال ہوں ،مزید یہ کہ دینی و دنیاوی اعتبار سے لڑکیوں کے صلاحیتوں کو پہچاننے اور اسے صحیح رخ دینے میں جی ائی وہ جیسی تنظیم سے لڑکیوں کی ہر طرح سے تربیت کی جا رہی ہے،اس کے ساتھ مہم کے موضوع کے متعلق سابق ذلعی ذمہ دار تسلیم پروین نے بتایا ،اس جلسے کی نظامت کو بہن ثانیہ نے نبھایا۔اس موقع پر جی ائی او کے مقامی صدرثمینہ بانو، نورین، مہناز ،عمارہ، آ منہ، ریہا، حبیبہ، کلثوم،ساجدہ اور کبریٰ وغیرہ موجود تھے۔
