ایم پی ٹکٹ کیلئے میں بھی دعویدارہوں:ایچ ایس سندریش

ڈ سٹرکٹ نیوز سلائیڈر
شیموگہ:۔آنےوالے پارلیمانی انتخابات کیلئے شیموگہ پارلیمانی حلقے سے ٹکٹ لینے کیلئے میں بھی دعویدارہوں ۔ اس بات کااظہار ضلع کانگریس صدرایچ ایس سندریش نے کیاہے۔انہوں نے آج پارٹی دفترمیں منعقدہ پریس کانفرنس میں بات کرتے ہوئے کہاکہ پچھلے 37 سالوں سے میں پارٹی کاوفادارکارکن رہا ہوں اور پوری ذمہ داریوں کے ساتھ اپنے عہدوں کو نبھاتا آیاہوں۔گذشتہ انتخابات میں بھی میں ٹکٹ کا دعویداررہا،لیکن ہائی کمان نے مجھے موقع نہیں دیاتھا،لیکن اس دفعہ میں مضبوط دعویدارہوں اور مجھے اس بات کایقین ہے کہ پارٹی مجھے اس بار ضرور ٹکٹ دیگی۔کانگریس اقتدارمیں آئے ہوئے پانچ ماہ گذرچکے ہیں، اس درمیان پارٹی نے جو پانچ گیارنیٹوں کا وعدہ کیاتھا،ان میں سے چار گیارنٹیاں مکمل ہوچکی ہیں اور مزید ایک گیارنٹی عنقریب پوری ہونے جارہی ہے،باوجوداس کے بی جے پی اب بھی کانگریس کو بلاوجہ بدنام کررہی ہے۔خاص طورسے ریاست میں موجود مرکزی وزراء ہر دن ریاست کی کانگریس حکومت کو بدنام کررہے ہیں۔ ریاست میں اب تک اپوزیشن لیڈرکی تقرری نہیں ہوئی ہے،بی جے پی ہائی کمان سابق وزیر اعلیٰ بی ایس یڈی یورپاکی با ت کو اہمیت نہیں دے رہی ہے،ریاست کے بی جے پی لیڈروں کو بات کرنے کا موقع بھی نہیں دیا جارہاہے۔اس موقع پر انہوں نے کہاکہ کل یعنی ہفتے کے روز ایم سری کانت شیموگہ ضلع کانگریس دفترمیں اپنے حامیوں کے ساتھ باضابطہ طورپر کانگریس میں شامل ہونگے وہ بنگلوروکے کے پی سی سی دفترمیں رسمی طورپر پارٹی میں شامل ہوئے تھے،ان کی شمولیت کے دوران ریاستی وزیر مدھوبنگارپا،رکن اسمبلی بی کے سنگھ میش،بیلوروگوپال کرشنا،کیمانے رتناکر ، کاگوڈتمپاوغیرہ شرکت کرینگے۔پریس کانفرنس میں سائوتھ بلاک کانگریس صدرکلیم پاشاہ،شیوکما ر ، کارپوریٹرمہک شریف، شاہ میرخان،یمونا رنگے گوڈا وغیرہ موجودتھے۔