اسپیکر کا عہدہ مسجد کےمولوی کا نہیں ہے:سی ٹی روی

اسٹیٹ نیوز سلائیڈر
بنگلورو:۔اسپیکر کا عہدہ ایک آئینی عہدہ ہے،وہ مسجدکے مولوی کا عہدہ نہیں ہے ہم سب کسی مُلا کو سلام نہیں کررہے ہیں۔یہ تبصرہ بی جے پی لیڈرسی ٹی روی نے یوٹی قادرکولیکر کیاہے۔انہوں نے ضمیراحمد کی طرف سے دئیے گئے بیان پر اپنا ردِ عمل ظاہرکرتے ہوئے کہاکہ اسپیکر کا عہدہ جامع مسجدکے مولاناکاعہدہ نہیں ہے بلکہ یہ ایک آئینی عہدہ ہے ،ہم کسی مولوی کو سلام نہیں کررہے بلکہ آئینی عہدے پر فائز ایک عہدیدارکی تعظیم کررہے ہیں۔ضمیراحمد کو آئین کا علم نہیں ہے ،جولوگ آئین کا علم نہیں رکھتے اُنہیں منسٹربنایاجاتاہے تو ایسے ہی تبصرے سامنے آئینگے۔واضح ہوکہ ضمیراحمد نے تلنگانہ میں انتخابی تشہیرکے دوران بیان دیاتھاکہ کانگریس پارٹی نے کرناٹک میں ایک مسلمان کے سامنے ہاتھ جوڑکر کھڑے ہونے کیلئے بی جے پی کو مجبورکیاہے۔ضمیراحمدکے اس بیان پربی جے پی نے برہمی کااظہارکیاہے۔