ایل کے عتیق کرناٹک کے اڈیشنل چیف سکریٹری مقرر

اسٹیٹ نیوز سلائیڈر

بنگلورو:۔کرناٹکا حکومت کے محکمہ مالیات کے چیف اڈیشنل سکریٹری ایل کے عتیق کو کرناٹکا کے وزیر اعلیٰ کے اڈیشنل چیف سکریٹری کے عہدے پر مقررکیاگیاہے۔اس عہدے پر ڈاکٹر رجنیش گوئل پر فائزتھیں،اب اُنہیں کرناٹکا حکومت کی چیف سکریٹری کاعہدہ دیاگیاہے۔سینئرآئی اے ایس افسر ایل کے عتیق کو محکمہ مالیات( فائنانس) کے عہدےپر بھی افزود ذمہ داری دی گئی ہے۔