شیموگہ:۔بی جے پی کے ریاستی صدربی وائی وجیندراکی شیموگہ آمدپر شیموگہ ضلع بی جے پی کے کارکنوں نے ان کاشانداراستقبال کیا،اس کے بعد وہ پارٹی دفترپہنچ کر کارکنوں کا شکریہ اداکیا۔اس موقع پر بی جے پی کے ضلعی ٹی ڈی میگھراج کی قیادت میں ڈھول باجے کے ساتھ اُنہیں بی جے پی دفتر تک لے جایاگیا،جہاں پر پٹاخے اُڑاکر ان کا استقبال ہوا۔اس موقع پر بی وائی وجیندرا نے نامہ نگاروں سے بات کرتے ہوئے کہاکہ ہم سب مل کر پارٹی کو مضبوط کرینگے،آنےوالے پارلیمانی انتخابات میں زیادہ سے زیادہ اراکین کاانتخاب کرنے کی پہل کرینگے، نریندرمودی کو پھر ایک مربتہ ملک کا وزیر اعظم بنانے کیلئے محنت کرینگے،جس کیلئے پارٹی کے لیڈران وکارکنا ن سب مل کر پارٹی کو جیت دلائینگے۔پارٹی دفترسے ہوتے ہوئے وہ پی ای ایس کالج میں کارکنوں کی خصوصی نشست سے خطاب کرتے رہے۔دریں اثناء بی وائی وجیندرانے سابق ریاستی وزیر کے ایس ایشورپاکے گھرجاکر اُن کا آشروادلیا۔اپنی شیموگہ آمدکے دوران بی وائی وجیندرانے آر ایس ایس کے جنوبی ہندکے سنچالک پٹابھیرا م کے گھر پہنچے،متورمیں موجود پٹا بھیرام کے گھر پر وجیندراکافی دیر تک مختلف امورپر تبادلہ خیال کیا۔
