تمل ناڈو: بلیک فنگس سے مرنے والوں کی تعداد 148 ہوئی

سلائیڈر نیشنل نیوز

چنئی: تامل ناڈو حکومت کی طرف سے انفیکشن سے متعلق امور پر مشاورت کے لئے تشکیل دی گئی اسپیشل ٹاسک فورس (ایس ٹی ایف) کے ممبروں نے جمعہ کے روز کہا کہ ریاست میں 2500 سے زیادہ میکورمائکوسس (بلیک فنگس) کے کیسز ہیں اور 148 افراد کی اس سے موت ہو گئی ہے۔ ریاستی سکریٹریٹ میں وزیر اعلیٰ ایم کے اسٹالن کو عبوری رپورٹ پیش کرنے کے بعد ایس ٹی ایف ممبران نے صحافیوں کو بتایا کہ فنگس کے انفیکشن کی وجہ سے شرح اموات دیگرریاستوں کے مقابلے میں بہت کم ہے۔ ریاست کے 27 اضلاع میں بلیک فنگس کے کیسز سامنے آئے ہیں، جس میں چنئی، مدورائی، کوئمبٹور، سلیم اور تریچی میں زیادہ۔ تاہم چنئی کے ہمسایہ اضلاع ترولور اور کلاکوریچی میں ایسا کوئی کیسز سامنے نہیں آیا ہے۔ ریاستی حکومت نےگزشتہ ماہ بلیک فنگس کے کیسزسے نمٹنے کے لئے ایس ٹی ایف تشکیل دی تھی۔ بارہ رکنی کمیٹی کی قیادت ڈائریکٹر میڈیکل ایجوکیشن (ڈی ایم ای) کر رہے ہیں۔