بنگلورو:۔ریاست میں 5جولائی کے بعد مزید چھوٹ دی جائیگی، اس سلسلے میں ریاست کے وزیر اعلیٰ بی ایس یڈی یورپاکے ساتھ تبادلہ خیال کیاجائیگا۔اس بات کااظہار آر اشوک نے کیاہے۔انہوںنےیہاں نامہ نگاروں سے بات کرتے ہوئے کہاکہ لوگ کام وکاج،کاروباراور روزگارنہ ہونے کی وجہ سے پریشان ہیں،اس وجہ سے کوشش کی جائیگی کہ 5 جولائی سے قبل ہی اَن لاک تھری کیلئے اقدامات اٹھا ئے جائینگے،البتہ5جولائی کویقینی طو رپر تیسرےمرحلے کے اَن لاک کو رائج کیاجائیگا۔ڈسمبر سے قبل ریاست کے ہر شہری کو دو ڈوز کوویڈکے دینے کیلئے اقدامات اٹھائے جارہے ہیں،اس کیلئے تیاریاں کی جارہی ہیں،کوروناکی تیسری لہر کو ناکام بنانے کیلئے الگ سے ٹاسک فورس بنائی گئی ہے اور ہر سفارش کو وزیر اعلیٰ کے سامنے پیش کی جارہی ہے۔وزیر اعلیٰ بی ایس یڈی یورپا کوروناکے دوران بھی بغیر آرام کئے مسلسل کام کررہے ہیں،مگرپڑوسی ریاستوں کے کئی وزرائے اعلیٰ گھروں میں ہی رہ کر اپنے آپ کو محفوظ کرتے جارہے ہیں،اس سے واضح ہے کہ وزیر اعلیٰ یڈی یورپاکو کرناٹک کی عوام کو راحت پہنچانا اہم کام ہے۔
