معاشرے کو ڈاکٹروں کی اہمیت اور احترام کرنا چاہئے:ایچ ہالپا

ڈ سٹرکٹ نیوز سلائیڈر
شیموگہ :۔ زیادہ تر ڈاکٹرس اپنے پیشے اور تعلیم کو اہمیت نہ ملنے کے خیال سے دیہی علاقوں میں کام کرنے کیلئےآگے نہیں آتے ہیں۔ان باتوں کا اظہار رکن اسمبلی اور ایم ایس آئی ایل صدر ایچ ہالپا نے کیا ہے۔انہوں نےیہاں کےمیونسپل ہال میں بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) کی جانب سے” ڈاکٹر س ڈے” کےضمن میںسرکاری اسپتال میںخدمات انجام دے رہے 50 سے زیادہ ڈاکٹروں کواعزازسے نوازا ۔اس دوران رکن اسمبلی نے اپنے خطاب میں کہا کہ یہ افسوس کے ساتھ کہنا پڑرہا ہے کہ دیہی علاقوں میں ادنیٰ سے ادنیٰ عوامی نمائندے بھی ڈاکٹروں پر الزام تراشیاں کرنے کی کوشش کرتے ہیں اور ان پر دبائو ڈال کر اپنی تشہیر اورشبیہ کو مضبوط بنانے کی کوشش میں یہ بھول جاتے ہیں کہ معاشرے میں ایک ڈاکٹر کی کیا اہمیت ہوتی ہے ۔ہمارے اپنوں کی جان بچانے والے ڈاکٹروں کا احترام اورانکے ساتھ اچھا سلوک کرنا چاہئے۔ انہوں نے کہا کہ ڈاکٹروں کو ذلیل کرنا، ان پر حملہ آور ہوکر بڑا لیڈر بننا سب سے شرمناک بات ہے ۔انہوں نے کہا کہ تحصیلدار، پولیس سب انسپکٹر،اسی طرح بیشتر افسران ڈاکٹروں پر دبائو ڈالتے رہتے ہیں۔ یہ قابل تحسین ہے کہ ایسے دبائوکےماحول میں رہ کر بھی سرکاری ڈاکٹر س مریضوں کی جان بچانےکیلئے حقیقی طور پر کام کر رہے ہیں۔انہوں نے کہا کہ ساگر سب ڈویژن اسپتال پوری ریاست کیلئےایک ماڈل بنتا جارہاہے۔ہمارے سینئرلیڈر ، کاگوڑتمپا نے دور اندیشی کے ساتھ ایک بہت بڑے اسپتال کی تعمیر کی ہے۔انہوں نے کہا کہ میں اس اسپتال کو ضروری سہولیات کی فراہمی کیلئےحقیقی طور پر کام کر رہا ہوں۔ کورونا کے معاملے میں ڈاکٹروں کی پیش کردہ خدمات قابل تحسین ہیں۔ان کی جتنی ستائش کی جائے اتنی کم ہوگی۔اس موقع پرکے ایس آئی ڈی ایس نائب صدر ایس دتاتری ،میونسپل صدرمدھورا شیوانند ، نائب صدر وی مہیش ،اسٹانڈنگ کمیٹی کے چیئرمین ڈی تکارام ، بی جے پی سٹی صدر گنیش پرسادسمیت ڈاکٹر س موجودتھے۔