خاتون کے پیٹ سے 9 کلوزنی ٹیومر نکالاگیا

ڈ سٹرکٹ نیوز سلائیڈر

شیموگہ :۔شہر کی ملناڈ کینسراسپتال شیموگہ میںایک 46 سالہ خاتون مریض کے پیٹ سے 9 کلووزنی ٹیومر نکالاہے۔قریب 3 گھنٹے چلنے والے اس آپریشن میں ڈاکٹروں نے بڑی کامیابی کے ساتھ اتنے بڑے ٹیومر کونکالنے میں کامیاب ہوئے ہیں اور مریض صحت مند بتائی گئی ہے۔اس سرجری کوکامیاب بنانے والی ٹیم میں ڈاکٹر ودی راج کلکرنی،سرجن ڈاکٹر سندیش ، ڈاکٹر روشن بی اے راؤ ، کینسر سرجن اور ان کی ٹیم شامل ہے۔