لنگن مکی ڈیم میں پانی کی سطح میں اضافہ:عوام محتاط رہیں

ڈ سٹرکٹ نیوز سلائیڈر
شیموگہ:شراوتی آبی منصوبے کے علاقے میں مسلسل بارش ہورہی ہے اور بارش کے ساتھ ہی لنگن مکی آبی ذخیرہ کی سطح مستقل طور پر بڑھ رہی ہے اور افزودپانی کو ندی میں خارج کرنےکا امکان ہے۔لہٰذالنگن مکی ڈیم اورندی کے کنارے رہائشی تمام لوگوں کو انتباہ کیا جارہا ہے کہ وہ فوراً محفوظ جگہ پر منتقل ہوجائیں۔لنگن مکی آبی ذخیرہ کی زیادہ سے زیادہ سطح 1819.00 فٹ ہے اور پانی کی موجودہ سطح 29 جولائی کی صبح 8 بجے تک 1806.20 کیوسک بڑھی ہے ۔ باندھ کااندرونی بہائو 18552 کیوسک ہے۔ اسی طرح اگر باندھ میں پانی کا بہاؤ جاری رہا تو آبی سطح اپنے آخری حدود کو پہنچ سکتی ہے۔ لنگن مکی ڈیم کی حفاظت کے پیش نظر کسی بھی وقت مزید پانی خارج کیا جاسکتاہے۔ ندی کنارے کی عوام اپنے اہل خانہ سمیت مویشیوں کے ساتھ محفوظ جگہ پر منتقل ہوجائیں۔ کرناٹک الیکٹرسٹی بورڈکارپوریشن روزانہ پانی کی سطح اور اندرونی بہائو کی تفصیلات میڈیا کے ذریعہ شائع کررہا ہے۔لہٰذا عوام کو محتاط رہنے کی ضرورت ہے۔