شیموگہ:۔انٹرنیشنل مونٹسری ٹیچر ٹرس ٹریننگ انسٹیٹیویٹ جوآئی اے او ،یوایس اے سےمنظورشدہ انسٹیٹیویشن ہے،جس کے ماتحت ملک بھر میں650 شاخیں چلائی جارہی ہیں۔اس کے علاوہ دنیا کے مختلف ممالک میں7 انسٹیٹیویٹ موجود ہیں۔انٹرنیشنل مونٹسری ٹیچر ٹرس ٹریننگ انسٹیٹیویٹ اب اس کاآغاز شہر شیموگہ ہواہے،جس میں25 سے زائد طلباء تربیت حاصل کررہے ہیں۔اس انسٹیٹیویٹ کی خاصیت یہ ہے کہ یہاں طلباء کو نیشنل وانٹرنیشل سطح کے ٹرینرس کی نگرانی میں تربیت دی جاتی ہے۔اس تربیت کوحاصل کرنے کے بعد طلباء انٹرنیشنل سرٹیفکیٹ سے نوازاجائیگا جس کے تحت آپ دنیا بھر میں کہیں بھی روزگارحاصل کرسکتے ہیں،اس کے علاوہ انٹرنیشنل مونٹسری ٹیچر ٹرس ٹریننگ انسٹیٹیویٹ کی جانب سے ہی طلباء کو روزگار فراہم کیاجاتاہے۔اس انسٹیٹیویٹ میں داخلہ لینے کیلئے دسویں جماعت میں کامیاب ہونا ضروری ہے اور پی یو سی میں پاس یا فیل طلباء بھی اس انسٹیٹیویٹ سے ٹریننگ حاصل کرسکتے ہیں۔اسی کے تحت آج شہرکے رائل آرکیڈ میں انٹرنیشنل مونٹسری ٹیچر ٹرس ٹریننگ انسٹیٹیویٹ کی جانب سے طلباء والدین کیلئےبیداری پروگرام منعقدکیاگیاتھا جس میں مہمان خصوصی کے طو رپرانٹرنیشنل مونٹسری ٹیچر ٹرس یننگ انسٹیٹیویٹ کے سی ای او سودیو سوچن نے شرکت کی۔اس بیداری پروگرام میں تعلیمی کے تعلق سے مختلف مسائل پر تبادلہ خیال کیا گیا۔واضح ہوکہ شہرمیناکشی بھون کے قریب انٹرنیشنل مونٹسری ٹیچر ٹرس یننگ انسٹیٹیویٹ کاآغازکیاگیاہے جس کی نگرانی ادریس پاشاہ اور ان کی اہلیہ نازیہ پروین کررہے ہیں۔لہٰذا طلباء اپنے مستقبل کو سنوارنے کیلئے انسٹیٹیویٹ میں داخلہ لیں ۔9980317540
