ای کے وائی سی کی تاریخ میں توسیع

اسٹیٹ نیوز ڈ سٹرکٹ نیوز سلائیڈر

شیموگہ:۔کرناٹکا کے فوڈ ڈیپارٹمنٹ کی جانب سے اطلاع دی گئی ہے کہ ریاست میں راشن کارڈ رکھنے والے تمام صارفین کوای کے وائی سی درج کروانے کیلئے جو حتمی تاریخ 10 اگست بتائی گئی تھی اس میں توسیع کی گئی ہے۔نئی تاریخ15 ستمبر تک رہے گی۔اطلاعات کے مطابق کئی علاقوں میں سرور ڈائون ہونے کی وجہ سے صارفین کو ای کے وائی سی کروانے میں مشکلات آرہی تھیں،اس وجہ سے محکمہ نے اس تاریخ میں توسیع کی گئی ہے۔یہ بھی بتایاگیاہے کہ اس تاریخ کے بعد مزید توسیع نہیں ہوگی اور جن لوگوں کا ای کے وائی سی نہیں ہوگااُن کے راشن کی فراہمی روک دی جائیگی۔