ایک سال تک جلسے وجلوس اور تقاریبات پر پابندی لگانے کی ضرورت ہے:سدرامیا کی تجویز

اسٹیٹ نیوز سلائیڈر
بنگلورو:اگلے ایک سال تک جلسے وجلوس اورتقاریبات پر پابندی لگانے کی ضرورت ہے ،اگر ایساکیاجاتاہے تو تبھی ریاست میں کوروناپر قابوپایاجاسکتاہے۔اس بات کااظہار سابق وزیر اعلیٰ سدرامیا نے کیاہے۔انہوں نے اس سلسلے میں بات کرتے ہوئے کہاکہ ایک سال تک جلسوں،تہواروں،جلوسوں پر پابندی لگانے کی ضرورت ہے،کوروناکی تیسری لہر اٹھنے کے امکانات ہیں،ایسے میں شمالی کینرا،اڈپی سمیت کیرل اور مہاراشٹرکے سرحدی اضلاع میں سختی برتنے اور احتیاطی تدابیر اختیارکرنے کی ضرورت ہے۔سدرامیا نے مزیدکہاکہ عوام کا تعائون بھی اس سلسلے میں بے حد ضروری ہے۔حکومت زیادہ سے زیادہ ویکسی نیشن کا انتظام کرے،چھ سال سے کم عمرکے بچوں کو بھی ویکسین دینے کیلئے تحقیق کرنے کی ضرورت ہے،صرف نشستوں کاانعقادکرنے سے کوئی فائدہ نہیں ہے،ریاستی حکومت اب بھی حرکت میں نہیں آئی ہے،ابھی بھی وہاں کابینہ میں وزارت کو لیکر بحران چل رہاہے۔ریاست کے13 اضلاع کے نمائندوں کوکابینہ میں شرکت کا موقع ہی نہیں ملاہےاب بھی وزراء جشن منانے میں مصروف ہیں،وہاںپرکورونا قوانین کی دھجیاں اڑائی جارہی ہے،ان تمام خامیوں پر غور کرنے کی ضرورت ہے۔