چنگیری:۔ تعلقہ کے چک کوگلور قصبہ میں ہنومنتپا نامی شخص کے یہاں سونے کے زیورات کی چوری کی واردات انجام دی گئی جس میں ہبلی کےتِمنا اور داونگیرے کے پی راجو نامی دو افراد کو سنتے بنور پولیس نےگرفتار کرلیاہےاور ملزمین کے پاس سےسونے کے زیورات اور ایک موٹر سائیکل کو ضبط کی ہے۔اس معاملے کی نگرانی سرکل انسپکٹر ای یس مہیش اورسب انسپکٹر شیورودرپا میٹی اور عملے نے انجام دیا۔واضح ہوکہ چوروں کی شناخت ان کی انگلیوں کے نشان پر کی گئی جس کے بعد انہیں گرفتار کرنے میںآسانی ہوئی تھی۔اس کارروائی میںاوم کارپا ،اے یس ائی مئیلارپا ،سرینواس ،دھرمپا، کوٹریش ،دوڈیش وغیرہ شریک رہے۔
