ملک چھوڑنے کے خواہشمند31اگست کے بعد بھی ملک چھوڑ سکتے ہیں: طالبان

انٹرنیشنل نیوز سلائیڈر
کابل :۔مغربی دفاعی اتحاد نیٹو نے بتایا ہے کہ کابل میں طالبان کے قبضے کے بعد سے بارہ ہزار غیر ملکیوں اور ایسے افغان باشندوں کا انخلا مکمل کر لیا گیا ہے، جو غیر ملکی سفارت کاروں اور افواج کے معاونت کار تھے۔اس عسکری اتحاد کے ایک اہلکار نے شناخت مخفی رکھنے کی شرط پر روئٹرز کو بتایا کہ افغانستان سے ان افراد کے انخلا کا عمل سست ہے، جس کی وجہ طالبان سے ممکنہ جھڑپوں سے بچنا ہے۔ادھر طالبان نے امریکا کو یقین دہائی کرائی ہے کہ ملک چھوڑنے کے خواہش مند افغان شہریوں کے اکتیس اگست کے بعد بھی ملک سے جانے پر قدغن نہیں لگائی جائے گی۔ یہ افراد افغان طالبان جنگجوؤں کے خوف کی وجہ سے فرار ہونا چاہتے ہیں۔