شادی بھاگیہ منصوبے کےمتبادل ستپدی منصوبے کے تحت ہر شادی کے جوڑوں کو فائدہ پہنچایاجائیگا:چیرمین عبدالعظیم

اسٹیٹ نیوز ڈ سٹرکٹ نیوز سلائیڈر
شیموگہ:ریاست میں شادی بھاگیہ منصوبے کو منسوخ کیاگیاہے،جس کی وجہ سے ضرورت مند شادی کے جوڑوں کو پریشانیوں کا سامنا کرناپڑرہاہے،لیکن موجودہ ریاستی حکومت نے شادی بھاگیہ کے بدلے میں ستپدی منصوبہ رائج کیاگیاہے،فی الوقت اس میں ایس سی ایس ٹی اور اوبی سی زمروں کو شامل کیاگیاہے،مگر سالِ رواں اقلیتوں کوبھی اس منصوبے سے فائدہ پہنچانے کیلئے اقدامات اٹھائے جائینگے۔اس بات کااظہار کرناٹکا مائناریٹی کمیشن کے ریاستی صدر عبدالعظیم نے کیاہے۔وہ اپنے شیموگہ دورے کے دوران شہرکے مختلف تنظیموں واداروں کے نمائندوں سےموجودہ مسائل پر تبادلہ خیال کرتے ہوئے کہاکہ اس وقت ملک میں سیکولرزم کی بنیادوں کو مضبوط کرنے کیلئے ہندوئوں اور مسلمانوں کو متحد ہوکر کام کرنے کی ضرورت ہے،اس دفعہ ریاستی حکومت کی جانب سے اقلیتوں کیلئے اضافی بجٹ منظورکرنے کیلئے بھی گذارش کی جائیگی۔اقلیتوں کے حالات کاجائزہ لینے کیلئے میں ریاست بھر کا دورہ کررہاہوں ، اس سے مجھے حالات کا جائزہ لینے میں آسانی ہورہی ہے۔اس دوران ریاستی حج کمیٹی کےسابق رکن سیدوحیداڈونے کہاکہ اس وقت اقلیتی طلباء کی اسکالرشپ رُکی ہوئی ہیں،طلباء کو مشکلات کاسامنا کرناپڑرہاہے،جن طلباء نے سرکاری امداد کی بنیاد پر تعلیمی قرضہ جات اور داخلے لئے تھے،انہیں بھی اسکالرشپ اور فیس کی رقم حکومت کی جانب سے نہیں دی جارہی ہے۔شادی بھاگیہ اسکیم کو روکاگیاہے اورکے ایم ڈی سی کے قرضہ جات بھی محدود افراد کو مل رہے ہیں،اس لئے کمیشن کو چاہیے کہ وہ اس جانب حکومت متوجہ کرے۔اس پرچیرمین عبدالعظیم نے بتایاکہ کوویڈکی وجہ سے کچھ کم وپیشی ہوئی ہے،اس لئے میں حکومت کو اس جانب بآورکرائونگا کہ وہ تعلیمی قرضہ جات کی ادائیگی میں تاخیرنہ کرےاور فوری طور پر اسکالرشپ کی رقومات بھی منظورکرے۔ اس موقع پر آفتاب پرویزنے کہاکہ شیموگہ شہرکیلئے ایک وسیع قبرستان کی ضرورت ہے ، حکومت کی جانب سے قبرستان کی اراضی منظوکروائی جائے۔اس موقع پرملّی کائونسل کے ضلعی صدر مفتی صفی اللہ قاسمی،حضرت سید شاہ علیم دیوان درگاہ کمیٹی کے سابق صدر محمد حُسین،انجمن اسلام کمیٹی کے سکریٹری نثاراحمد،بی جے پی مائناریٹی مورچہ کے ضلعی صدر شفیع اللہ،ضلع وقف بورڈ کے نائب صدر جمیل احمد،وقف بورڈ رکن منصور صدیقی، منصور میراں،ڈسٹرکٹ مائناریٹی ویلفیر آفیسر دھرمپا،مائناریٹی دیولپمنٹ کے ڈسٹرکٹ آفیسر عظمت اللہ،آٹو اللہ بخش وغیرہ موجودتھے۔