شہری وزارت کی غیر مہذب باتیں ناقابل قبول:ویلفیر پارٹی

اسٹیٹ نیوز سلائیڈر
بنگلور:(انقلاب نیوزبیورو) :۔غریبوں کے تعلق سے بالکل بھی فکرنہیں ہے،اپنی ہی بات کوبے لگام ہوکر درست کرنے کا دعویٰ کرنے والے وزیر اُمیش کتی کابیان قابل مذمت ہے۔اس بات کااظہارویلفیئر پارٹی کے ریاستی صدر ایڈووکیٹ طاہر حسین نےکیاہے۔انہوں نے اُمیش کتی کے بیان پر برہمی کااظہارکرتے ہوئے کہاکہ غریبوں کو اپنی طرزِ زندگی بدلنے کی صلاح دیتے ہوئے محض5کلو چاول دینے کی تجویز پیش کرتے ہوئے وہ غریبوں کو خوفزدہ کررہے ہیں۔ریاستی وزیر کا کہنا ہے کہ ان کیلئے دو چپاتی اور کچھ چاول ہی کافی ہیں،اسی طرح سے دوسروں کیلئے بھی اتنی غذا کافی ہوسکتی ہے۔اڈوکیٹ طاہر نے سوال کیاکہ کیا اب انسان کھانا کھانے کیلئے بھی کتنا کھائے یہ سوال آپ سے پوچھے گا؟۔آپ کی عمر ہوچکی ہے،ایسے میں آپ خود ہی کتنا کھائینگے تودوسرے نوجوان کتنی غذا استعمال کرینگے؟۔کیا بی جے پی حکومت میں پیٹ کو کھانانہ دیکر مرنا پڑیگا؟۔ مزدوری کرنے والے لوگوں کی بد دعائیں کیا آپ کو نہیں لگیں گی؟ ۔اڈوکیٹ طاہرنےحکومت سے مطالبہ کیاکہ ایسے سرپھرے وزراء پر سخت کارروائی کی جائے اورعوام کے مسائل کو حل کرنے کیلئے ساتھ دیاجائے،ساتھ ہی ساتھ معیاری اناج دینے کیلئے بھی اقدامات اٹھائے جائیں۔