چنگیری(انقلاب نیوزبیورو):۔ تعلق کے قصبہ گرگا کالپنا کٹے (تالاب) کو پانی سے بھرنے تاکہ علاقہ کے کسانوں کو سہولت اور پینے کے پانی کے علاوہ اور گرمی کی شدد کم کرنے میں معاؤن ہو اس لحاظ سے ضلع کسان کانگریس صدر شیوگنگا بسوراج نے ہُنائکنہلی ،گلہلی ، کے لوگوں سے ےبادلہ خیال کرتے ہوئے اپنے تاچرات کا اظہار کیا کہا کہ اس سے پہلے دیورہلی تالاب کو دیورہلی کی عوام کے تعاؤن سے بھرا گیا اسی طرز پر گرگا قصبہ کے تالاب کو پانی سے بھرنے کی کوشش کی جائے گی اس کام کے لئے مین اپنی طرف سے مالی تعاؤن دینے کے لئے تیار ہوں،کسی بھی زاتی مفاد کے بغیر کہ لاک ڈاؤن کے موقع پر بھی مجھ سے جس قدر بھی ممکن ہوا مین نے تعلق کی عوام کے دکھ سکھ مین شریک رہا،آئندہ بھی آپ لوگوں کے ساتھ رہونگا،کسان اگر خوشحال ہے تو سارا ملک خوشحال رہے گا ،اسی نقطہء نظر سے تالاب کو پانی بھرنے کا کام مین اپنی مرضی سے کررہا ہوں قصبہ کے بزرگ احباب میں وشواناتھ نے کہا کسی بھی قسم کے اقتدار کے بغیر شیوگمگا بسوراج ہمارے تعلق کی عوام کے لئے بھلائی کے کام کررہے ہیں ،ایسے کام حکومت اور منتخب عوامی نمائندوں کو کرنا چاہئے ایساء کام عوام کو ساتھ لے کر اپنی ذمہ داری سے شیوگنگا بسوراج کرنے کے لئے آگے بڑھ رہے ہیں یقنا یہ قابل ستائش اقدام ہے ،ایک تالاب کے بھرنے سے چار چھ قریوں کو سہولت ہوتی ہےاسی اعتبار سے قصبہ کے کالپنا کٹے (تالاب ) بھرنے سے اطراف و اکناف قریوں کی زمین نم رہے گی،مُدےنہلی تالاب سے گرگا کے اس تالاب کو جو تقریبا دو کلو میٹر پر ہے اس اسکیم کے کے لیے ہونے والے خرچ و اخراجات کے تعلق سے تبادلہ خیال کے بعد کام شروع کیا جائے گا ،اس موقع پر کوٹے جگدیش ،کسان لیڈر ناگیندرپا ،جی بی شیوالنگپا ،سوامی ، راجنا ،ہُنائکنہلی تپے سوامی،گُلےہلی پربھو،روئی کمار ،اندودھر ،تعلق کسان کانگریس صدر بھرت پٹیل،کے علاوہ قصبہ کے دیگر احباب شریک رہے۔
