انجمن خدام ویلفیئر چارٹیبل ٹرسٹ کی جانب سے طلباء میں اسکالرشپ کی تقسیم

اسٹیٹ نیوز سلائیڈر
چکمگلور:انجمن خدام ویلفیئر چارٹیبل ٹرسٹ شہر چکمگلور کا مشہور قومی خدمت خلق کا ادارہ ہے جس سے ہر ماہ معذوروں، بیوائوں کو ماہانہ وظیفہ اورکالج کے غریب مستحق یتیم طالبات میں اسکالرشپ کی تقسیم کے ساتھ ہر وقت ایک ایمبولینس کی خدمات اورجنازہ لے جانے کیلئے وہیکل کا انتظام وغیرہ خدمات انجام دیجاتی ہیں ۔ ہر سال کی طرح امسال بھی کالج کے مستحق غریب ویتیم طالبات میں اسکالرشپ کی تقسیم عمل میں آئی۔ اس موقع پر ایک نشست بذیعہ صدرات محمد حنیف صدر انجمن خدام ویلفیئر ٹرسٹ رکھی گئی تھی۔ جسمیں مولانا حافظ اشرف علی خان، خطیب وامام مسجد مکہ نے طالبات کو خطاب کرتے ہوئے کہا کہ دینی تعلیم کے ساتھ ساتھ دنیاوی تعلیم حاصل کرنا آج بہت ضروری ہے۔ ایک مرد کا علم حاصل کرنا ایک فرد کیلئے ہوتا ہے مگر ایک لڑکی کا علم حاصل کرنا سارے خاندان کیلئے ہوتا ہے۔ لہٰذا آج ہمارے مسلم سماج میں لڑکیوں میں دینی ودنیاوی تعلیم حاصل کرنا سخت ضروری ہے۔ اسکالرشپ بذریعہ چک ادارے کے صدر حنیف ، شکیل احمد سکریٹری، ڈاکٹر آغا گلریز خازن کے بدست تقسیم عمل میں آئی۔ اس نشست میں ادارے کے ذمہ دار اراکین شیخ فرید ، بشیر خان، نیاز اللہ ، آر اے سلیم، تشریف فرماتھے۔ آخر میں ادارے کے ایک مخلص رکن مرحوم این اے ناز کیلئے دعائے مغفرت کی گئی۔ ایس ٹی جے کالج کی لکچرر سہانہ سلطانہ نے انجمن خدام ویلفیئر ٹرسٹ کی بے لوث خدمات کا اعتراف کرتے ہوئے غریب طالبات کو اسکالرشپ دینے پر انجمن کے صدر واراکین کا شکریہ اداکیا۔