چنگیری:۔ معاشرے اور قریوں میں میں پاکی صفائی رہی تو انسانی صحت درست ہوگیاور ملک بھی صحت مند ہوگا ،اسی مناسبت سے کربکو کمپنی سوچہ بھارت منصوبہ کے تحت لوگوں میں ڈسٹ بن تقسیم کرنے کا بیڑا اُٹھایا ہے ۔ان خیالات کا اظہار کمپنی کے ایک افسر کے کمار سوامی نے کیا ۔تعلق کے قصبہ تنگیرے میں گرام پنچایت دفتر کے روبرو اُپنائکنہلی ،بھیم نیرے ،اور مرڈی ،کے عوام کیلئے 35 ڈسٹ بن تقسیم کرتے ہوئے کمار سوامی نے مزید کہاکہ کسانون کی جانب سے قائم کربکو کمپنی اپنی سالانہ آمدنی کا ایک حصہ عوام کی فلاح کے کاموں میں خرچ کرے گی ۔ سنتے بنور کے معروف کاروباری سابق ضلع وقف مشاورتی کمیٹی نائب چیرمن ،تعلق صحافی انجمن کے اعزازی صدر "کے سراج احمد نے کہا کہ ملک کی نریاست گجرات میں کسانوں کی جانب سے قائم کربکو کمپنی ،ڈی اے پی ، پوٹیاش ،بالخصوص یوریا ہر طرف پہنچا رہی جس کی وجہ کسانوں کو سہولت میسر ہوئی اور ساتھ میں کسانون کے استعمال کی لوازمات سربراہی اور کوآپریٹیو سوسائیٹیز کی جانب سے زیادہ مقدار میں فروخت سے کسانوں کو فائدہ ہورہا ہے ،اس سے طلباء ، اہسپتالوں ،اور نوجوانوں میں کھیل (اسپوٹس ) کو اہمیت دیتے ہوئے کام کرہی ہے ۔ اس موقع پر گرام پنچایت چیرمن وینا پرکاش، ملیش، میدیکیرے پی سداپا ، یم بی ناگراج ،پنچایت ڈیولپمینٹ افسر شیر علی خان ،ششی کمار ، یم وکرم گوڈا، رینوکمہ،انپا ،مرڈی پرکاش ،سدانا ، ششی دھر وغیرہ شریک رہے۔
