دہلی:۔سپریم کورٹ نے کہاہے کہ پیشہ ورانہ تعلیم تک رسائی فراہم کرنا’حکومت کی فیاضی‘ نہیں ہے اور ریاست کی ذمہ داری ہے کہ ہرسطح پر اس تک رسائی کو آسان بنائے۔عدالت نے کہاہے کہ یہ ان طلبا کے لیے زیادہ اہم ہے جن کا پس منظر معیاری تعلیم تک رسائی کا راستہ ناقابل رسائی بنا دیتا ہے۔ جسٹس ڈی وائی چندرچوڑ اور جسٹس ایم آر شاہ پر مشتمل بنچ نے لداخ کے دونوں طلباء کی علیحدہ درخواستوں پر فیصلہ پاس کرتے ہوئے یہ باتیں کیں۔ ان طلبا کو یونین ٹیریٹریری کی طرف سے نامزد ہونے اورسنٹر کی طرف سے مطلع کرنے کے باوجود میڈیکل کالج میں ایم بی بی ایس ڈگری کورس میں داخل نہیں کیا گیا تھا۔عدالت نے 9 اپریل کو اپنے فیصلے میں کہاہے کہ اگرچہ اعلیٰ (پیشہ ورانہ) تعلیم کے حصول کو آئین کی شق 3 میں بنیادی حق کے طورپرتعبیرنہیں کیا گیا ہے ، لیکن اس پر زور دیا گیا ہے کہ پیشہ ورانہ تعلیم فراہم کرنا حکومت کی فیاضی نہیں ہے ۔ اس کی بجائے حکومت کی ذمہ داری ہے کہ وہ ہر سطح پر تعلیم تک رسائی کو آسان بنائے۔عدالت عظمیٰ نے دونوں طلباء کی طرف سے دائردرخواست کو منظور کرتے ہوئے ہدایت کی کہ داخلے کی باقاعدگی کو فوری طور پر اور ہر شرط کے ایک ہفتہ کے اندر مکمل کیاجائے۔
