جوگ فالس کو دیکھنے کیلئے کوویڈ نگیٹیورپورٹ ضروری نہیں

ڈ سٹرکٹ نیوز سلائیڈر
ساگر: (انقلاب نیوزبیورو):۔سیاحوں کیلئے ایک خوشخبری ہے کہ اب جوگ فالس کا نظارہ کرنے کیلئے سیاحوں کو کوویڈ کی نیگیٹو رپورٹ بتانا لازمی نہیں ہوگا۔ اس بات کی اطلاع محکمہ سیاحت کے جوائنٹ سکریٹری ایچ ایس رام کرشنا نے کیا ہے۔ انہوں نے اس سلسلے میں واضح کیا کہ جوگ فالس کا نظارہ کرنے والے سیاحوں اورمقامی افراد کیلئے پچھلے دنوں چند شرائط رکھے گئےتھے اس ضمن میں سیاحوں کوراحت پہنچانے کا کام کیا گیا ہے۔ اب سیاحوں کو جوگ فالس کے خوبصورت منظر کو دیکھنے کیلئے کوویڈ ویکسین کاڈوز لینالازمی کردیا گیا ہے۔ ہر ایک کو ویکسین دی جائے اس مقصد سے بھی محکمہ سیاحت نے اسطرح کا طریقہ کار اپنایا ہے۔ جوگ آبشار کے گیٹ میں ہی اس بات کی تصدیق کی جائیگی کہ سیاح نے کوویڈ ویکسین لی ہے یا نہیں ۔ کم ازکم کوویڈ کا پہلا ڈوز لینا لازمی قراردیا گیا ہے۔