بنگلورو:(انقلاب نیوزبیورو):۔محض 500 روپئے کا مطالبہ پورا نہ کرنے پر ناراض بیٹے نے اپنے باپ کی ریولوار لیکر خودکشی کرلی ہے۔ آرمی اسکول میں زیر تعلیم سابق حوالدار کے بیٹے نے اپنے باپ کی پستول لیکر خود کشی کی ہے۔ سداشیوا نگر پولیس تھانے کے حدود میں یہ واقع پیش آیا ہے۔ اتراکھنڈ سے تعلق رکھنے والے بھگت سنگھ ، بھارتیہ فوج میں بطور حوالدار خدمات انجام دے رہے تھے، حال ہی میں وظیفہ یاب ہوئے اورنجی کمپنی میں سیکوریٹی گارڈ کے طور پر خدمات انجام دے رہے تھے۔ راہل بھنڈاری آرمی اسکول میں پی یو سی سال دوم کے طالب العلم تھے اوروہ ہردن صبح 3 بجے سے ہی اپنی تعلیم کا آغاز کرتا تھا اسکے بعد واکنگ پر نکلتاتھا۔ کل راہل نے اپنے باپ سے 500 روپئے کا مطالبہ کیا جسےدینے پر راہل کے باپ نے انکار کیا اسی بات سے ناراض راہل نے آج صبح 4 بجے اپنے باپ کی ریولوار لیکر خودکشی کرنے گھر سے نکل پڑا اور ائیرفورس اسٹیشن کے قریب جاکر راہل نے اپنے سرپر بندوق سے گولی چلالی۔ جب لوگ وہاں سے گذرہے تھے تو خون میں لت پت راہل کی لاش کو دیکھ کر پولیس کو اطلاع دی۔ پولیس نے اطلاع پاکر موقع پر جاکر جائزہ لیااوراس کے جیب میں ہورہی موبائل رنگ کو دیکھ کر گھروالوں کو مطلع کیا۔
