بھارت بندکو انڈین یونین مسلم لیگ کی حمایت : ٹی عطااللہ

اسٹیٹ نیوز سلائیڈر

داونگیرے: (انقلاب نیوزبیورو):۔زرعی قانون اور مہنگائی کے خلاف 27 ستمبر کوملک میں ہونے والے احتجاج بھارت بند کو انڈئن یو نین مسلم لیگ داونگیرے اپنے تعاؤن کا اعلان کرتی ہے ۔اس بات کی اطلاع انڈین یونین مسلم لیگ کے ضلع صدر ٹی محمد عطااللہ نے دی ہے۔انہوں نے اس تعلق سے پریس ریلیز جاری کرتے ہوئے کہاکہ ملک کے کسانوں نے دس مہینے سے اپنے گھر بار سب چھوڑ کر ملک کی کم و بیش ایک سو بیس کروڑ عوام کی بھلائی کے لئے جدوجہد کر رہےہیں مگر حکومت ذرا برابر ٹس مس نھیں ہورہی ہے۔ اس بات سے انداذہ لگایا جا سکتا ہے کہ ہمارے ملک کی مرکزی حکومت کس قدر کسانوں کے مسائل سے لاپرواہی اختیار کئے ہوئے ہے ۔