انسدا د تبدیل مذہب قانون کو جاری کرنے کی ضرورت ہے:اشوک

اسٹیٹ نیوز سلائیڈر
بنگلورو: (انقلاب نیوزبیورو):۔تبدیل مذہب کے تعلق سے ریاست میں بحث جاری ہے،جو لوگ مذاہب کی تبدیلی کرارہے ہیں وہ غدارہیں وہ اس مادرِ وطن کی تہذیب کو تبدیل مذہب کے ذریعے تباہ کررہے ہیں،اس لئے انسداد تبدیل مذہب قانون کو لانے کی ضرورت ہے۔اس بات کا اظہار ریاستی وزیر آراشوک نے کیاہے۔انہوں نے آج نامہ نگاروں سے بات کرتے ہوئے کہاکہ دوسرے ممالک سے پیسے لاکریہاں مذاہب کی تبدیلی کروارہے ہیں،مذہب کی تبدیلی کرنے کیلئے پیسوں کا لالچ دے رہے ہیں،جلدہی وزیر اعلیٰ کے ساتھ تبادلہ خیال کرتے ہوئے قانون کو عمل میں لانے کیلئے اقدامات اٹھائے جائینگے۔مزید انہوں نے کہاکہ تبدیل مذہب کے خلاف قانون لانے میں ہماری ہی حکومت سے ممکن ہے ،دوسری حکومتیں اس قانون کو جاری نہیں کرسکتیں۔انہوں نے کہاکہ کوویڈ سے ہلاک ہونے والوں کی تعدادکولیکر کسی بھی طرح کے اختلافات نہیں ہیں،یہ صرف افواہیں ہیں،کوویڈ سے ہلاک ہونےو الے افرادکے لواحقین صرف ڈاکٹرس سرٹیفکیٹ اور ڈیتھ سرٹیفکیٹ لیکر تعلقہ آفیس میں جمع کریں ، وہاں تحصیلدار اور ریونیوانسپکٹرکی جانب سے رپورٹ لیکر اسپتال سے تصدیق کروائی جائیگی اور بی پی ایل کارڈکے مہلوکین کے لواحقین کو50.1 لاکھ روپئے اداکئے جائینگے۔