بھدراوتی:عید میلادالنبی ﷺکے موقع پرشہر کے نیوٹاون سدھارتھ نابینہ اسکول میںامداد چیرٹیبل ٹرسٹ کے زیر اہتمام نابینہ بچوںکوکھانا کھلایا گیااوراسطرح میلادالنبی ﷺ کی خوشیوں کو دوبالاکیا گیا۔ اس موقع پر امداد چاریٹبل ٹرسٹ کے صدر محمد ذاکر نے بات کرتے ہوئے کہا کہ اس بار ہماری تنظیم عید میلاد کی خوشی کے موقع پر غریب مستحق نابینہ بچوں کو کھانا کھلانے کا نظم کیا ہےاور ان تمام طلباء کے ساتھ دن بھر ہنسی خوشی بھراوقت گزارکر بچوں میں پائے جانے والی احساس کمتری کو دور کرنے کی کوشش کی گئی۔بعد ازاں اس اسکول کی کنوینئر شاردا نے بتایا کے تمام طلباء و طالبات ڈگری و ماسٹر ڈگری کی تعلیم حاصل کر رہے ہیں اور ساتھ میں ہنر مندی کا کورس حاصل کرکے خود روزگار کے اہل ہوںگے۔اس موقع پر اسکول کے اسٹاف میں صدر شیو بسواپا، ہیڈ ماسٹر چنپا اور امداد ٹرسٹ کے ذمہ داران میں صدر محمد ذاکر، منور نائب صدر، ممبر افضل، سوشیل ورکر عقیل احمد اور دیگر خدمت گزار موجود ہ کر پروگرام کو کامیاب بنایا۔
