شیموگہ:۔کانگریس لیڈران کو ڈرگ پیڈلر ،نمہانس اسپتال میں علاج کیلئے داخل کرانے کامشورہ دینے والے کے ایس ایشورپاکے اپنے اسمبلی حلقے میں گانجے کی خریدوفروخت تیزی کے ساتھ بڑھ رہی ہے تو کیا ایشورپاکو ڈرگ پیڈلرکہاجاسکتاہے؟یہ سوال سابق رکن اسمبلی کے بی پرسنناکمارنے اٹھایا ہے ۔ انہوں نے آج پریس کانفرنس میں بات کرتے ہوئے کہاکہ شیموگہ شہرمیں گانجے کی خریدوفروخت تیزی کے ساتھ بڑھ رہی ہے لیکن اس کی روک تھام کیلئے خاص اقدامات اٹھائے نہیں جارہے ہیں جب سے کے ایس ایشورپا یہاں منتخب ہوکرآئے ہیں ،جرائم کی تعدادمیں بے تحاشہ اضافہ ہورہا ہے ۔ رکن اسمبلی حالات سے واقف ہوکربھی خاموشی اختیارکئے ہوئے ہیں۔شہرمیں اسمارٹ سٹی کا کام معیاری نہیں ہورہاہے،اسمارٹ سٹی کے نام پر لوٹ مچی ہوئی ہے،طئے شدہ وقت میں کام نہیں ہورہاہے۔جو سڑکیں خوبصورت اور مضبوط تھیں انہیں توڑاجارہاہے،مضبوط ڈیک سلایاب کو توڑکر غیر معیاری سلایاب لگائے جارہےہیں۔سڑکوں کے درمیان میان ہول بنائے جارہے ہیں۔پوری طرح سے شیموگہ شہرکو اسمارٹ سٹی کے نام پر تباہ وبربادکیاجارہاہے۔
