اگر ہم دوبارہ اقتدار پرآتے ہیں تو10 کلو فی فرد چاول د ینگے : سدرامیا

اسٹیٹ نیوز سلائیڈر
بنگلورو:۔اگر ہم اقتدارپر دوبارہ آتے ہیں توبی پی ایل کارڈ والوں کو دوبارہ فی فرد10 کلو چاول مہیاکرینگے،سال2013 میں بسواجینتی کے موقع پر میں نے اقتدارحاصل کیاتھا اور بسوانا کے جو اصول رہے ہیں اُن اصولوں پر چلتے ہوئے میں نے ریاست کی عوام کی فلاح بہبودی کیلئے کام کیاہے۔اسی سال میں نے انا بھاگیہ منصوبے کا اعلان کیاتھا،جس کا فائدہ ہر طبقے کو ہواہے۔موجودہ حکومت نے 10  کلوچاول میں کٹوتی کرتے ہوئے پانچ کلو فی فرد چاول مہیا کررہی ہے،دوبارہ ہم اقتدارپر آنے پر 10 کلو چاول فراہم کرینگے ۔جس وقت میں ریاست کا وزیر اعلیٰ تھا اُس دوران اقلیتوں،ایس سی ایس ٹی،اوبی سی بورڈ وکارپوریشن کے تحت لئے جانے والے قرضہ جات کو فوری طور پر معاف کروایاتھا جس سے ہزاروں لوگوں کا فائدہ پہنچاتھا۔ہم2023 میں دوبارہ اقتدارحاصل کرنے کی کوشش میں لگے ہوئے ہیں،ریاست کی عوام کو چاہیے کہ وہ ابھی سے بی جے پی کے مضر اثرات کے تعلق سےآگاہ رہیں،اس وقت ملک میں جو مہنگائی برس رہی ہے اُس مہنگائی سے نجات حاصل کرنے کیلئے کانگریس کاہی ساتھ دیں۔