انعام کے نام پر خاتون کولگا3لاکھ43 ہزارکا چونا!

ڈ سٹرکٹ نیوز سلائیڈر
شیموگہ: انعام ملا ہے کہتے ہوئے ایک خاتون کے اکائونٹ سےایک بہت بڑی رقم لوٹ لئے جانے کا معاملہ شہر کی سی ای این تھانے میں درج کروایا گیا ہے۔ ضلعی خاتون کے ساتھ یہ معاملہ پیش آنے کی بات سامنے آئی ہے۔ پولیس کو درج کی گئی شکایت کے مطابق متاثرہ خاتون کےفون پر کسی نے یہ بتایاکہ وہ 45 لاکھ کا انعام جیتی ہے جسے حاصل کرنے کیلئے 1 لاکھ روپئے ادا کرناپڑیگا۔ کسی انجان شخص کی بات پر یقین کرتے ہوئے خاتون نے دہلی کی ایک نجی بینک کے کھاتے میں اگلے ہی دن 1لاکھ روپئے نیفٹ کے ذریعہ ڈال دیا۔ بعدازاں 10 اکتوبر کو دوبارہ اسی شخص نے فون کرکے بتایا کہ انکم ٹیکس کا مسئلہ ہے۔ اس کیلئے 2 لاکھ 43ہزار روپئے انکم ٹیکس ادا کرنے کی بات کہی۔ اس پر بھی خاتون یقین کرلیا اور عمل کرتے ہوئے اگلے ہی دن دوبارہ اپنے ایس بی آئی اکائونٹ سے فیڈرل بینک کھاتے میں 2 لاکھ 43 ہزارروپئے کی رقم نیفٹ کے ذریعہ بھیج دیا۔ بعدازاں دوبارہ فون کرکے اس انجام شخص نے مزید 7.14کلو گرام سونے کا انعام ملا ہے۔ اسکو حاصل کرنے کیلئے 4 لاکھ روپئے بھرنے کی اطلاع خواتین کو دی گئی۔ اتنی بڑی رقم گنواں دینے کے بعد خاتون سمجھ گئی کہ یہ ایک دھوکا ہے جلعسازی ہے۔ بعدازاں خاتون نے اس معاملے کی شکایت سی ای این تھانے میں ایف آئی آر درج کرواتے ہوئے اسکے خلاف قانونی کارروائی کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔