بنگلورو:۔بروز ہفتہ 17 اپریل 2021 صبح30:2بجے کے قریب 72 سال کی عمر پاکر انتقال کرگئے۔ آپ پچھلے ایک ہفتہ سے علیل تھے۔ آپ 25 سال سے زائد ، ہیلتھ ڈیپارٹمنٹ بنگلور میں ہیلتھ آفیسر کی حیثیت سے سروس کی ہے۔ وظیفہ یابی کے بعد آپ ایک مصروف سوشیل ورکر بھی تاحیات تک رہے ۔ آپ کرناٹک کے ایک مشہور ومعروف شاعر بھی رہے ۔ آپ کی دو تصانیف بھی شائع ہوچکی ہیں۔ (1) گلغشاں (2) گل بہار(شاعری مجموعہ) شائع ہوچکا ہے۔ آپ کرناٹک کے مانے ہوئے بہترین مضمون نگارتھے۔ ظنز ومزاح میں بھی ان کی ایک الگ پہچان تھی ۔ آپ ادارہ ادب اسلامی مٹرو بنگلور کے2 سال تک نائب صدر بھی رہے۔ بعد میں یہی ادارے کے ایک سال سے زائد صدربھی رہے ہیں۔آپ تادم تک ادبی نشستیں منعقدکی ہیں۔ کامیاب شاعروں کے منعقد کرنے میں ایک پہچان بنالیںتھیں۔ شہر بنگلور کے کئی ادبی اداروں نے آپکو کئی ایوارڈوں سے نوازہ گیا ہے۔ کرناٹک اردو اکاڈمی نے آپکی تصانیف کو شائع کیا ایوارڈسےبھی نوازہ گیاہے۔ آپکی آسان شاعری آپکی یاد گاربن گئی ہے۔
