محکمہ اگریکلچرکاآفیسر اے سی بی کے جال میں

ڈ سٹرکٹ نیوز سلائیڈر نمایاں
شیموگہ:۔اینٹی کرپشن بیورو(اے سی بی ) پولیس نے آج صبح ریاست بھر میںکارروائی کرتے ہوئے کروڑوں روپیوںکے اثاثے ضبط کئے ہیں۔ اس کارروائی میں گدگ ضلع سے تعلق رکھنے والے اگریکلچر ڈیپارٹمنٹ کے افسر جے ڈی ردریشپا کی ملکیت میں شامل شیموگہ میں واقع دومکانات پر بھی چھاپہ ماری ہوئی ہے۔ اس چھاپے میں اے سی بی کے ہاتھ مجموعی طور پر 5.3کروڑ مالیت والاسونا، چاندی سمیت لاکھوں روپئے نقد رقم ہاتھ لگنے کی اطلا ع موصول ہوئی ہے۔ شیموگہ کے گوپالامیں واقع ردریشپا کےمکان میں پولیس کی جیپ کھڑی دیکھی گئی اور اس مکان پر تالالگادیا گیا ہے، لیکن چالوکیہ نگر 4 کراس میں ردریشپا کے ایک اورمکان پر آج صبح6 بجے اے سی بی کی ریڈ ڈالی گئی۔ ردریشپا اگریکلچر ڈیپارٹمنٹ گدگ میں ایک کرائےکے مکان میںرہتے ہیںاور انکے شیموگہ میں دو مکان ہیں جن پر اے سی بی کے مجموعی طور پر 30 افسران نے بیک وقت چھاپا ڈالا۔ شیموگہ کے چالوکیہ نگر کے مکان سے پولیس نے 3کروڑ کی مالیت والے7 کےجی سونا، ہیرے کے ہار، 3کلو چاندی سمیت 15لاکھ روپئے نقد، دوگاڑیوں کے علاوہ گھر میں قیمتی درختوں کی پیمائش محکمہ جنگلات کی جانب سے کی جارہی ہے۔ یہ چھاپہ شام تک جاری رہنے کی بات کہی جارہی ہے۔ ابھی انکے اثاثوں کے تعلق سے معلومات کرنا باقی ہے۔ اے سی بی نارتھ زون کے ایس پی جئے پرکاش کی قیادت میں اس کارروائی کو انجام دیا گیا۔