غیر معیاری اسمارٹ سٹی کاموں کو درست کرنے کا مطالبہ: پرسننا کمار 

ڈ سٹرکٹ نیوز سلائیڈر
شیموگہ:۔شہر کے کوئمپوروڈمیں جاری اسمارسٹی کے غیر معیاری تعمیری کاموں کو درست کرنے کا مطالبہ کرتے ہوئے آج سابق رکن اسمبلی کے بی پرسنناکمار کی قیادت میں راستہ روک کر کانگریس کارکنوں نےاحتجاجی مظاہرہ کیا ہے۔ کارکنوں کا کہناتھاکہ شہر کے درمیان میں واقع کوئمپوروڈ میں روزانہ ٹرافک جام لگارہتا ہے فوری طور پر اس راستے کی توسیع کرنے کے مطالبے کو لیکر کارکن سڑک کے درمیان کھڑے ہوگئےاورکہا کہ ناجائز قبضہ جات کو ہٹاتے ہوئے، کھاتہ داروں کی بحالی اور انہیں ترقی دینے کیلئےماضی میں حکومت کو تجویز پیش کی گئی تھی،اس کیلئے امداد بھی منظور کر لی گئی تھی۔ کچھ تکنیکی مشکلات کے سبب سڑک کی توسیع کا عمل روک دیا ہے۔ اب چند سالوں سے زیر تعمیر اسمارٹ سٹی پروجیکٹ کی ترقی ٹہر چکی ہے۔اسمارٹ سٹی کے تحت زیر تعمیر کاموں میں بڑے پیمانے پر غفلت اور لاپرواہی برتی جارہی ہے۔ غیر معیاری کام ہورہا ہے، باکس نالیوں کا نقشہ تیار کئے بغیر براہ راست روڑ کی شکل پر نالیوں کی تعمیر کرنا غیر سائنسی اور لاپرواہی سے بھرا ہوا ہے۔ نقشہ کے مطابق کام نہیں ہورہا ہے۔ کسی کے دبائو میں آکر ایسا غیر نوعیت والی تعمیر کرنے کا الزام لگایا گیا۔ مظاہرین کی ضد تھی کہ جائے وقع پر کمشنر کوآناچاہئے اور انہیں خود یہاں کا جائزہ لینے کا اصرار کرتے رہے تب تک احتجاج جاری رکھنے کا سوال کرتے رہے۔ اس دوران راستے کے دونوں جانب قطاروں کی شکل میں سینکڑوں گاڑیاںکھڑی ہوگئی اور بڑے پیمانے پر ٹرافک جام لگ گیا۔ جس کے پیش نظر عام لوگوں کو کافی مشکلات کا سامنا کرناپڑا ہے۔ اس دوران پرزور مانگ کی گئی کہ اسمارٹ سٹی کاموں کو نقشہ کے مطابق مناسب طریقہ سے کیا جانا چاہئے۔ عوام کے ٹیکس کو اسطرح ضائع ہونے نہیں دیا جائیگا۔ اس موقع پر سابق رکن اسمبلی کے بی پرسنناکمار سمیت دیپک سنگھ، رگھو، لکشمن، شام سندر، مجیب سمیت دیگر کئی کارکن موجودتھے۔