شیموگہ:۔پاپولر فرنٹ آف انڈیااب تنظیم نہیں بلکہ اب یہ تحریک بن چکی ہے اوراس تنظیم کی کامیابی کی شہادت اسی بات سے واضح ہوتی ہے کہ پی ایف آئی اب لوگوں کے دلوں میں جگہ بنا چکی ہے۔اس بات کااظہار پی ایف آئی کے قومی جنرل سکریٹری انیس احمد نے کیا ہے ۔انہوں نے آج یہاں فاشزم سے کرناٹک بچائو پروگرام میں شرکت کرتے ہوئے کہاکہ وزیر اعظم مودی صرف جھوٹے دعوے کررہے ہیں اوربھارت کو وہ کھوکھلا کررہے ہیں ۔ ہندوستان صرف نام کیلئے طاقتورملک ہے جبکہ ایشیاء کے بیشتر ممالک میں چین اپنا قبضہ بناچکاہے،یہاں تک کہ ہندوستان کے کئی حصوں میں بھی چین نے قبضہ جما رکھا ہے ۔ ایسے میں بھارتی حکومت اپنے ہی ملک کے لوگوں پر گولی چلارہی ہے،جو حقیقی دشمن ہیں ، اُن پر گولی چلانے کے بجائے این آر سی اور سی اےاے کی مخالفت کرنے والے بھارتی مسلمانوں پر گولی چلارہے ہیں اور کسانوںپر لاٹھی چلارہے ہیں۔اپنی کمزوریوں کو چھپانے کیلئے مودی حکومت بھارت میں ہی اپنوں کو دشمن کے طو رپر پیش کررہی ہے ،جس میں مسلمان،کمیونسٹ،پسماندہ طبقات،کسان اور دلت ہیں۔آج میڈیامیں بھی حکومت سے سوال کرنے کی طاقت ختم ہوچکی ہے۔2013 سے ایک کیمپن چل رہاہے جس میں ملک کی اکثریت کے دلوں میں اقلیتوں کے تعلق سے بدگمانیاں پیداکی جارہی ہیں،1992 میں جب بابری مسجد کو شہید کیاگیاتھا تو اُس وقت مسلمانوں نے نہیں بلکہ ملک کے ہندوئوں اور سکھوں نے اس حر کت کی مذمت کی تھی،جو کانگریس بابری مسجد کی بازآبادکاری کا وعدہ کررہی تھی آج وہی پارٹی آج بابری مسجدکی تعمیر کیلئے چاندی کے اینٹھ بھیج رہی ہے۔اس موقع پرپی ایف آئی کے شاہد خان،رضوان وغیرہ موجودتھے۔
