پولیس کے بارے میں توہین آمیز بیان: وزیر داخلہ کے خلاف احتجاج

ڈ سٹرکٹ نیوز سلائیڈر
شیموگہ:۔محکمہ پولیس کے بارے میںمبینہ طور پرتوہین آمیز رویہ اختیار کرنے والے وزیر برائے داخلہ ارگا گیانیندر اپنے عہدے سے استعفیٰ دیں۔اس بات کا مطالبہ کرتے ہوئے آج نہرو اسٹیڈیم سے ڈپٹی کمشنردفتر تک طلباء تنظیم نے احتجاجی مارچ کے ذریعہ برہمی کامظاہرہ کیاہے۔احتجاج کے دوران بتایا گیا کہ محکمہ پولیس دباؤ میں کام کر رہی ہے۔ ان کے بارے میں توہین آمیز بیان دینا درست نہیں۔ اگر ایک باوقار عہدہ پر فائز قائد ہی پولیس کو کتا کہہ کر گالی دیتا تو ان کے خاندان کیسے برداشت کریںگے،احتجاجیوں نے پرزور مطالبہ کیا ہے کہ وزیر برائے داخلہ کو فوراً اپنےبرتائو پر مبینہ طور پر معافی مانگی چاہئے۔انہوں نے انتباہ کیا کہ اگرپولیس صرف ایک گھنٹے کیلئے خاکی وردی اُتار کر گھر بیٹھ جائیگی تو سوچئے کہ آپ کا کیا حال ہوگا، نہ آپ کے پاس وزیر کا عہدہ بچےگااور نہ کوئی حکومت رہےگی۔ اچھے اوربُرے سب طرح کے لوگ تمام محکمے میں موجود ہیں۔ انہوں نے مشورہ دیا کہ اب وزیر موصوف کو چاہئے کہ وہ اپنے کسی بھی پروگرام میںپولیس کا استعمال نہ کریں۔ آپ کے بیان کی وجہ سے پولیس اور ان کے اہل خانہ تناؤ میں آچکے ہیں۔ کروناڈاو یواشکتی سنگھٹنا نے احتجاجی مارچ کی حمایت کی۔اس موقع پر طلباء یونین کے صدر ونئے کے سی راجوت، ظفراللہ، وسنت کمار اور چدانندسمیت بہت سے لوگ شامل تھے۔